تحریک انصاف کی حکومت کا مولانا فضل الرحمن کو بڑا جھٹکا کمشنر لگے چھوٹے بھائی کو عہدے سے ہٹانے اور انکے خلاف تحقیقات کا حکم جاری

10  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے چھوٹےبھائی ضیا الرحمان کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف تحقیقات کی منظوری۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نےمولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی ضیاالرحمان کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹانے اور وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ارباب شہزاد کو

کہاگیاہے کہ یہ پتا لگایا جائے کہ ضیاالرحمان کیسے بڑے عہدوں پر فائز ہوئے ۔اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہناہے کہ ضیا الرحمان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیاہے ، وہ خوشاب میں ڈپٹی کمشنر تعینات کیے گئے تھے اور وہ اس عہدے پر کیسے فائز ہوئے یہ بھی پتا لگایا جائے گا ۔انہو ںنے کہا کہ ضیاالرحمان کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے افسر کو تعینات کیا جائے گا ، انہیں پاناما کیس کے دوران کمشنر افغان مہاجرین لگایا گیا تھا ، پی ٹی آئی حکومت میرٹ کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…