’’اسحاق ڈار اور اسد عمر کے درمیان رابطہ ‘‘ قوم تیاری کر لے، کونسا بڑا ٹیکہ لگنے والا ہے؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

27  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر اینکر پرسن محمد مالک نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور موجود وزیر خزانہ اسد عمر کے درمیان رابطہ قائم ہوا ہے ۔ اینکر پرسن ارشد شریف نے کہا ہے کہ لیگی رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور تحریک انصاف کے رہنما موجودہ وزیر خزانہ اسد عمر میں اگر رابطہ ہوا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ جلد ہی قوم کو بڑا ٹیکہ لگنے والا ہے ۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ اسد عمر اور اسحاق ڈار کے درمیان رابطہ ہوا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نو منتخب وزیر خزانہ کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔ محمد مالک کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اسد عمر سے اس حوالے سے بات کی تو وہ حیران رہ گئے کہ یہ خبرمیرے تک کیسے پہنچی؟سینئر اینکر پرسن ارشد شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اسحاق ڈار اور اسد عمر میں رابطہ ہوا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اسد عمر قوم کو بہت بڑا ٹیکہ لگانے والے ہیں ۔ارشد شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایسے وقت میں اس شخص سے رابطہ کرنا جسےملکی کرائسز کا ذمہ دار سمجھا جاتا رہا ہے ایسے میں رابطہ کرنے سے لگ رہا ہے کہ بہت جلد قوم کو کوئی بڑا ٹیکہ لگنے والا ہے ۔ پاکستانی تیاری کر لیں کیونکہ پیٹرول اور ٹیکسز میں اضافہ ہونے والا ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…