خیبرپختونخواہ کے نامزد وزیراعلیٰ محمود خان کا بھی کچا چٹھا کھل گیا،علیم خان تو رہے ایک طرف وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سامنے آنیوالے راجہ یاسر ہمایوںکس عدالت سے سزا یافتہ نکلے، بابر اعوان کیخلاف کونسا بڑا کیس کھلنے والا ہے؟تہلکہ خیز انکشافات

14  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کالم نگار محمد بلال غوری اپنے آج کے کالم میں عمران خان کی جانب سے عہدوں کیلئے نامزد تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے لکھتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ محمود خان کے بارے میں تو آپ جان ہی چکے ہونگے کہ گزشتہ دورِ حکومت میں جب وہ صوبائی وزیر کھیل تھے تو انہوں نے مبینہ طور پر سرکاری فنڈز

محکمہ اسپورٹس کے بینک اکائونٹ سے نکلوا کر اپنے ذاتی بینک اکائونٹ میں منتقل کر دیئے اور جب یہ بات میڈیا میں آئی تو اسکی وضاحت یہ پیش کی گئی کہ صوبے بھر میں ہونیوالی تقریبات میں کھلاڑیوں کو نقدرقوم دینے کیلئے یہ فنڈز نکلوائے گئے۔پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہو گا ؟اگرچہ یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا ،نیب زدہ علیم خان کا نام عوامی دبائو کے باعث پیچھے جا چکا ہے لیکن چکوال کے ایک نوجوان ایم پی اے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز جن کا نام میڈیا میں سرفہرست ہے انہیں مبینہ طور پر ڈرگ کورٹ سے سزا ہو چکی ہے ،اڈیالہ جیل کی یاترا کرچکے ہیں اور ان دنوں ضمانت پر باہر ہیں ۔مبینہ طور پر چکوال میں ایک ایسا تعلیمی ادارہ چلاتے ہیں جس پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اعتراض ہے ۔سابق وزیر قانون بابر اعوان کا شمار بھی عمران خان کے نورتنوں میں ہوتا ہے جنکے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہیں وزیراعظم کا مشیر یا معاون خصوصی بنایا جائیگا، ان پر نندی پور پاور پروجیکٹ میں 27ارب روپے کرپشن کا کیس اب بھی التوا کا شکار ہے اور سپریم کورٹ نے جب یہ کیس ری اوپن کیا تو نیب نے جمع کروائی گئی رپورٹ میں واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اس وقت کے وزیر قانون بابراعوان اس نقصان کے ذمہ دار ہیں۔نعیم الحق ،عون چوہدری اور عامر کیانی جیسے لوگ بھی کپتان کے نورتنوں میں شمار ہوتے ہیں جنہیں حکومت سازی کے بعد ـ’’کچن کیبنٹ ‘‘ کا درجہ حاصل ہو گا ۔ان کی کیا خدمات ہیں اور یہ کن خصوصیات کے حامل ہیں ،بہتر معلوم ہوتا ہے کہ نئے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں اغماض اور چشم پوشی ہی اختیار کی جائے کیونکہ ’’مشیروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے ‘‘ والی بات یہاں بھی صادق آتی ہے۔بہر حال خاکم بدہن، ان نورتنوں کیساتھ عمران خان حکومت کی پچ پر ایک بڑی اننگز کھیلتے نظر نہیں آتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…