مفت نہیں بلکہ تعلیمی فریضہ دینے کے نام پر بھاری فیسیں لیتے ہیں آپ لوگ سپریم کورٹ نے گھروں میں قائم سکولوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا

9  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے گھروں میں قائم سکولز کی منتقلی روکتے ہوئے دوسری جگہ منتقلی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں پرائیویٹ اسکولز منتقلی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ رہائشی علاقوں میکں اسکولز کھول رکھے ہیں جس گھر کے ساتھ اسکول کھل جائے

اس گھر کا سکون برباد ہوجاتا ہے کیا سی ڈی اے اپنے قانون پر عمل درآمد نہ کرائے۔ وکیل پرائیویٹ سکولز نے بتایا کہ تعلیم کا ریسٹورنٹ اور ہوٹلز سے موازنہ نہ کیا جائے ساڑھے چار لاکھ بچے پرائیویٹ اسکولز میں پڑھتے ہیں پرائیویٹ اسکولز کی دوسری جگہ منتقلی کے لئے سی ڈی اے جگہ فراہم کرے۔ نگران وفاقی حکومت نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے موقف کی تائید کردی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سی ڈی اے کی طرف سے اسکولز سیل کرنے کی مخالفت کردی۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے گھروں میں قائم سکولز کی منتقلی روک دی۔ عدالت نے سکولز سیل کرنے اور دوسری جگہ منتقل کرنے کا ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں جہاں دل کرے سکول کھول لیا جائے چیف جسٹس نے کہا کہ نجی سکولز فریضہ مفت میں ادا نہیں کررہے نجی سکولز فریضے کے نام پر بھاری فیسیں لے رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن گھروں میں سکولز قائم ہیں ان کا نقشہ کس حیثیت میں پاس ہوا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ میرے بچے بھی سکول جاتے ہیں 52سکول بند کردیئے گئے سی ڈی اے کو پرائیویٹ سکولز سربمہر کرنے سے روکا جائے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن گھروں میں سکولز قائم ہیں ان کا نقشہ کس حیثیت میں پاس ہوا۔سپریم کورٹ نے پرائیویٹ سکولز کو متبادلہ جگہ دینے کے سوال پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…