الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 270 حلقوں کے نتائج کا اعلان کردیا ،چاروں صوبوں میں پارٹی پوزیشن کیا ہے؟مکمل تفصیلات جاری

28  جولائی  2018

اسلام آباد(سی پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 270 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے ، تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ ن لیگ کا 64 سیٹوں کے ساتھ دوسرا جبکہ پی پی 43 ارکان کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 270 نشستوں کے نتائج کے مطابق آزاد ارکان نے قومی اسمبلی کی 14، متحدہ مجلس عمل نے 12، ایم کیو ایم نے 6 اور ق لیگ نے 4 نشستیں حاصل کیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی 3، جی ڈی اے 2، عوامی نیشنل پارٹی، جمہوری وطن پارٹی اور پاکستان تحریک انسانیت نے ایک ایک نشست حاصل کی۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ پہلے، تحریک انصاف 123 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر، مسلم لیگ ق 7 نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پیپلزپارٹی نے 6 جبکہ آزاد امیدواروں نے 28 نشستیں حاصل کیں۔اسی طرح سندھ کے نتائج میں پیپلزپارٹی 76 نمبروں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، تحریک انصاف نے 23، ایم کیوایم نے 16 اور جی ڈی اے نے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف 66 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ متحدہ مجلس عمل 10، عوامی نیشنل پارٹی 6، مسلم لیگ ن 5 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے 4 اور آزاد امیدواروں نے 6 نشستیں حاصل کیں۔بلوچستان کے نتائج مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 15 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، متحدہ مجلس عمل نے 9، بلوچستان نیشنل پارٹی نے 6 نشستیں حاصل کیں، پی ٹی آئی 4، عوامی نیشنل پارٹی 3 اور 5 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن ،متحدہ مجلس عمل سمیت بہت ساری جماعتوں نے الیکشن نتائج مسترد کرتے ہوئے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…