عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، سرفراز احمد

27  جولائی  2018

کراچی(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عمران خان کو انتخابات میں فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے قوی امید ہے کہ پاکستان کے عظیم ترین کرکٹر کی قیادت میں ملک ترقی کا سفر طے کرے گا۔سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوام بخشا اور یہ ان کی شاندار اہلیت اور

مدبرانہ قیادت تھی کہ جس کی بدولت پاکستان عالمی کپ جیتنے میں کامیاب ہوا، توقع ہے کہ سیاسی میدان میں قدم رکھنے والے عمران خان پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے۔ایشین بریڈ مین کے نام سے معروف سابق ٹیسٹ کپتان اور آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس نے بھی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات دیے ہیں، انھوں نے کہاکہ عمران نے دنیائے کرکٹ میں عظیم کارنامے انجام دے کر اپنے ملک کا نام روشن کیا، دنیا آج بھی ان کی عمدہ قیادت کی معترف ہے۔ امید ہے کہ عمران خان ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ درپیش مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں کامیاب رہیں گے جبکہ ان کے وزیر اعظم بننے سے پاکستان کرکٹ کو بھی استحکام ملے گا۔دوسری جانب ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں اور سابق قومی کپتان اولمپئن سمیع اللہ خان، اولمپئن حنیف خان، اولمپئن اصلاح الدین صدیقی، اولمپئن شہناز شیخ اولمپئن عبدالوحید خان، اولمپئن شاہد علی خان،اولمپئن ناصر علی اولمپئن فرحت خان، اولمپئن منظور سینئر نے بھی عمران خان کو قومی انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے دور کے عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے عمران خان کی جیت کو شاندار قرار دیا اور کہاکہ ایک نامور اسپورٹس مین کا پاکستان کا وزیر اعظم بننا خوش آئند ہوگا، قوی امکان ہے کہ ملک کے اہم ترین منصب پر فائز ہونے کے بعد عمران خان قومی امور کے ساتھ کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں اور کھلاڑیوں کی ترقی اور فلاح کے لیے اقدامات کریں گے، ٹینس کے قومی نمبر1 عقیل خان اور قومی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن ماہور شہزاد نے بھی عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…