آپ کی تو انتخابی مہم سرکاری ملازم اور پٹواری چلاتے رہے اور۔۔ جیو نیوز کے معروف صحافی اعزاز سید نے چوہدری نثار کے منہ پر انہیں ایسی بات کہہ دی کہ سابق وزیرداخلہ کے پسینے چھوٹ گئے، آگے سے کیا کام کر دیا؟

27  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کے منحرف رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر شکست کھا چکے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ الیکشن سے ایک روز قبل میڈیا ٹاک کے دوران رپورٹر نے سابق وزیرداخلہ سے ایسا سوال کر لیا کہ سوال سنتے ہی چوہدری نثار کا پارہ چڑھ گیا اور جواب دینے کے

بعد غصے میں وہاں سے نکل گئے ۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور رپورٹر کے درمیان ہوئے مکالمے کی ویڈیو معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کر دی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی ٹی وی جیو نیوز کے معروف رپورٹر اعزاز سید چوہدری نثار کے سامنے دیگر رپورٹر کے ہمراہ مائیک لیکر کھڑے ہیں اور انہوں نے چوہدری نثار نے سوال کیا کہ ” ہم نے دیکھا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پٹواری بھی آپ کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ درست ہے ؟اعزاز سید کی جانب سے غیر متوقع سوال سامنے آنے پر چوہدری نثار غصے میں آگئے اور وہ اعزاز سید پر برس پڑے ، چوہدری نثار کا جواب میں اعزاز سید کو کہنا تھا کہ ” یہ بالکل بے تکا سوال ہے ، جیوکے نمائندے ہونے پر مجھے آپ سے یہی توقع تھی کہ اس قسم کا ہی سوال کریں گے ، میرے مخالفین نے مجھ پر اس قسم کا الزام نہیں لگایاہے لیکن آخری دن آپ نے آ کر الزام لگا دیاہے ، آپ مجھے تفصیل دیں ، کسی کے پاس ثبوت موجود ہے کہ تو عدالتیں موجود ہیں بجائے اس کے کہ سیاسی بیانات دیں ۔اس دوران چوہدری نثار دوسرے رپورٹرز کی جانب متوجہ ہو گئے اور اعزاز سید کی بات نہیں سنی اور ساتھ ہی میڈیا ٹاک ختم کرکے وہاں سے شدید غصے کی حالت میں چلے گئے۔اعزاز سید نے سابق وزیر داخلہ کا پیچھا پھر بھی نہیں چھوڑا اور مائیک لیکر سوالات پوچھتے ہوئے ان کے ساتھ چل پڑے تاہم چوہدری نثار بغیر کوئی جواب دئیے بغیر وہاں سے چلے گئے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…