ناجائز بیٹی سے متعلق درخواست عام انتخابات سے صرف ایک دن قبل عمران خان کو بدترین جھٹکا لگ گیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

23  جولائی  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم جاری کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔واضح رہے کہ یہ درخواست سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی جماعت کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ عمران خان ایک ناجائز بیٹی کے باپ ہیں اور اس بیٹی کو قبول کرنے سے بھی انکاری ہیں لہذا انہیں نااہل قرار دے دیا جائے۔ اس درخواست میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔اس درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق نے کی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست گزار کے وکیل کا موقف سننے کے بعد عمران خان اور الیکشن کمیشن کو جواب داخل کروانے کا حکم دے دیا ہے، اس کے علاوہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وضاحت کے لیے عمران خان اور الیکشن کمیشن کے نمائندے کو بھی عدالت حاضر ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکم جاری کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…