حوثی باغیوں کے الحدیدہ میں شہریوں کے گھروں پر دھاوے، امدادی سامان لوٹ لیا

23  جولائی  2018

صنعاء (این این آئی)یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں شہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں زدو کوب کرنے اور گھروں میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ حوثی شدت پسندوں نے گذشتہ روز الحدیدہ میں شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور عرب اتحادی ممالک کی طرف سے جنگ کے متاثرین کو دیا گیا امدادی سامان بھی لوٹ لیا۔ عرب اتحادی فوج کی طرف سے الحدیدہ میں جنگ سے متاثرہ علاقوں قضبہ، دخان، کدف مراد، بیوت الحرابیہ اور الدریھمی ڈاریکٹوریٹ میں شہریوں میں خوراک اور ادویات تقسیم کی گئیں۔

امدادی سامان کی تقسیم کے بعد حوثی باغیوں نے شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان کے گھروں سے امدادی سامان لوٹ لیا۔ادھرایک دوسری پیش رفت میں یمن کی سرکاری فوج نے الدریھمی میں دو مقامات پر باغیوں کا حملہ پسپا کردیا۔ باغیوں نے المخا اور الحدیدہ شہر کے درمیان ساحل سمندر کے قریب واقع سڑک بندکرنے کی کوشش کی تو اسے ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے علاوہ التحیتا ڈاریکٹوریٹ میں بھی باغیوں نے سرکاری فوج پرحملے کی کوشش کی۔ فریقین کے درمیان دس گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔ اس دوران سرکاری فوج نے باغیوں کے خلاف کارروائی میں اپاچی ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…