غلام قادر مری زرداری کا دوست نہیں بلکہ ملازم ہے ، آصف زرداری نے 14لوگوں کو قتل کروایا ہے، ذوالفقار مرزا نے زرداری سے ٹکر لے لی،سنسنی خیز انکشافات

22  جولائی  2018

غلام قادر مری زرداری کا دوست نہیں بلکہ ملازم ہے ، آصف زرداری نے 14لوگوں کو قتل کروایا ہے، ذوالفقار مرزا نے زرداری سے ٹکر لے لی،سنسنی خیز انکشافات بدین(آئی این پی) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے 14لوگوں کو قتل کروایا ہے، سندھ کو کوئی بھی تقسیم نہیں کرسکتا،

جب الطاف حسین نے سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کی تو سب سے پہلے آواز میں نے ہی اٹھائی تھی، آصف زرداری اور میری دشمنی الطاف حسین کے خلاف ہونے کے بعد شروع ہوئی ان باتوں کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری دشمنی میں اتنا آگے بڑھ گئے کہ کراچی کی عدالت میں میرے سیکیورٹی گارڈز پر تشدد کروایا، میری سیکیورٹی کو ہٹاکر میرے فارم ہاؤس پر چڑھائی کی گئی،ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے الطاف حسین کو گود میں بٹھایا ہوا تھا، الطاف حسین اور زرداری نے ملکر کراچی میں زمینوں پر قبضہ کیا، بدین میں الیکشن کے دوران آئے ہوئے زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادر مری کی جانب سے دیئے گئے بیانات اور لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ غلام قادر مری زرداری کا دوست نہیں بلکہ ملازم ہے اس کے بارے میں اگر کسی سے پوچھنا ہے تو ٹنڈوالہیار اور میرپورخاص والوں سے پوچھیں جہاں پر یہ اغواء اور بھتہ خوری میں مقدمات میں ملوث ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…