شیر اگر کتابھی کھڑا کر دے تو ۔۔ن لیگ کا جذباتی کارکن سب پر بازی لے گیا ، فرطِ جذبات میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائیگی

20  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی گرفتاری کے بعد جہاں مسلم لیگ ن کے کارکن انتہائی جذباتی دکھائی دے رہے ہیں وہیں ان کی جانب سے اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہےاور اس پر سونے پہ سہاگہ کہ الیکشن کی وجہ سے سے ویسے ہی سیاسی ماحول ہر طرف ہی گرم نظر آرہا ہے۔ ایسے میں ن لیگ کے ایک جذباتی کارکن نے لائیو پروگرام کے دوران سروے پر نکلے ہوئے

نجی ٹی وی کے معروف اینکر کامران شاہد کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگ والے بھی دنگ رہ گئے ۔ کامران شاہد نےن لیگ کے کارکن سے جواب سوال کیا کہ نواز شریف نے کیا ، کیا ہے؟اس پر نوجوان کا کا کہنا تھا کہ اس سڑک پر جہاں اب آپ کھڑے ہو یہ سڑک بھی نوازشریف نے بنائی ہے ۔کارکن کی باتوں پر اینکر کامران شاہد نے خواجہ سعد رفیق کے پوسٹر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھا تو آپ اس کوووٹ دو گے تو کارکن نے برجستہ کہا کہ ”میں نہیں جانتا کہ خواجہ سعد رفیق کون ہے میں تو شیر کو ووٹ دوں گا اور شیر اگر کتا بھی کھڑا کردے تو میرا ووٹ اس کے لئے ہی ہوگا“کارکن کا کہنا تھا کہ میں ملک ہوں کو ئی میراثی نہیں ہوں اس لئے میں چھوٹے لوگوں کی بات نہیں کرتا بلکہ اوپر والوں کی بات کرتا ہو ۔مسلم لیگ ن کے جذباتی کارکن کا کہنا تھا کہ نوازشریف پر عائد تمام الزامات غلط ہیں ۔ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی بلکہ کرپشن کے الزامات عائد کئے جا رہے ۔واضح رہے کہ 13جولائی کو نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی واپسی کے موقع پر ن لیگ کی جانب سے استقبالیہ ریلی نکالی گئی تھی۔ اس موقع پر بھی کارکنوں کی جانب سے نہایت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے تھے۔ اس موقع پر کارکنوں نے ریلی کی قیادت کرتے شہباز شریف کی گاڑی پر گل پاشی کرتے ہوئے گاڑی کو پھولوں کی پتیوں سے بھر دیا تھا۔ کارکن نہایت جذباتی نعرے بازی بھی کرتے رہے جبکہ کئی جگہوں پر ان کا پولیس کے ساتھ ٹکرائو بھی دیکھنے کو ملا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…