ایف بی آر کو برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کی معلومات حاصل

18  جولائی  2018

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق معلومات حاصل کرلی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق ایف بی آر کے بیان میں کہا گیا کہ یہ معلومات اقتصادی تعاون اور ڈویلپمنٹ تنظیم (او ای سی ڈی) اور برطانیہ کی ٹیکس انتظامیہ کی معاونت سے حاصل کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ بورڈ، معلومات کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔ پاکستان نے ستمبر 2016 میں ٹیکس معاملات سے متعلق مشترکہ انتظامی معاونت، جبکہ جون 2017 میں

میثاق ٹیکس پر عملدرآمد سے متعلق کثیر فریقی معاہدے (بی ای پی ایس) اور مالی اکاؤنٹس کے آٹومیٹک تبادلے (ایم سی اے اے) کے معاہدے میں دستخط کیے تھے۔ حکومت پاکستان نے چند ماہ قبل ہی ملکی اثاثوں کو سامنے لانے کے ایکٹ 2018 اور غیر ملکی اثاثوں کو سامنے لانے اور ان کی ملک میں واپسی کے ایکٹ 2018 کے تحت ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا، جسے بےمثال رسپانس ملا۔ ایف بی آر کے بیان میں کہا گیا کہ اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 55 ہزار 225 افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کیے، جن میں 577 ارب روپے مالیت کے غیر ملکی اثاثے اور ایک ہزار 192 ارب روپے مالیت کے مقامی اثاثے شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…