آپ کے لیڈر نے 100پیشیاں بھگتیں تو کیا ہوا، پیپلز پارٹی پر جتنا ظلم ہوا، آفرین ہے وہ کچھ نہیں بولے۔۔توہین عدالت کیس میںججز کا احسن اقبال سے مکالمہ، ایسی بات کہہ دی کہ زرداری بھی حیران رہ جائینگے

2  جولائی  2018

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس میں احسن اقبال نے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرا دیا ، جسٹس عاطر محمود نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے جواب میں اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے ؟ جواب میں آپ نے اپنی تعریفیں زیادہ کی ہیں، فیصلے آپ کے حق میں آئیں تو عدلیہ ٹھیک ورنہ نہیں،سیاسی ورکر کا دل عام لوگوں سے بڑا ہوتا ہے،

گزشتہ سماعت پر شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے، جو میرٹ پر تھا ان کو دیا، آپ عدالتوں کے بارے میں ایسے ہی کمنٹس کریں گے تو کیا ہوگا ؟ ،پیپلز پارٹی پر جتنا ظلم ہوا، آفرین ہے وہ کچھ نہیں بولے۔ پیر کو جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت۔ وکیل احسن اقبال نے بتایا کہ احسن اقبال کی جانب سے تفصیلی جواب جمع کرادیا گیا ہے۔ جواب میں غیر مشروط معافی مانگ لی ہے عدالت نے استفسار کیا کہ جواب میں اپنی غلطی کو تسلیم کیا؟ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے جواب میں اپنی تعریفیں زیادہ کی ہیں عدالت سے باہر آپ بیان دیتے ہیں کہ آپ کی جماعت کو نشانہ بنایا جارہا ہے آپ کہتے ہیں آئندہ ایسا نہیں ہوگا باہر جاتے ہی پھر وہی باتیں کرتے ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ غیر مشروط معافی مانگ لی اور کارروائی ختم کی جائے۔ عدالت نے احسن اقبال سے مکا لمہ کیا کہ سیاسی ورکر کا دل عام لوگوں سے بڑا ہوتا ہے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پر شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے جو میرٹ پر تھا ان کو دیا عدالت نے استفسار کیا کہ آپ عدالتوں کے بارے میں ایسے ہی کمنٹس کریں گے تو کیا ہوگا آپ نے جو تقریر کی کیا وہ درست موقع تھا۔ آپ کی لیڈر شپ جو کررہی ہے وہ کیا ہے 100پیشیاں بھگت لیں تو کیا ہوا جسٹس عامر محمود نے کہا فیصلے آپ کے حق میں آئیں تو عدلیہ ٹھیک ورنہ بری۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پیپلز پارٹی پر جتنا ظلم ہوا آفرین ہے وہ کچھ نہیں بولے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے کارروائی پانچ ستمبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…