زخمی مینی پیکاﺅ کے خلاف ہرجانے کے دعوے دائرکردیئے گئے

6  مئی‬‮  2015

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست نیواڈا میں فلپائنی باکسر مینی پیکاو¿ کے خلاف دو دعوے دائر کیے گئے ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ باکسر نے اپنے کندھے کے زخم کو چھپا کر’بدیانتی‘ کا مظاہرہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر یہ ثابت ہو گیا کہ مینی پیکاو¿ نے اپنے زخم کو مکمل طور پر سمجھتے ہوئے کھپایا تو وہ دھوکہ دہی کے جرم میں ایک سے چار برس تک جیل بھی جا سکتے ہیں اور ان پر پانچ ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔مینی پیکاو¿ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر سے پوائنٹ پر میچ ہار گئے تھے اس میچ کو صدی کا سب سے مہنگا مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔نیواڈا ایتھلیٹک کمیشن (این اے سی) نے مینی پیکاو¿ کو بدیانت گردانتے ہوئے کہا کہ چھتیس سالہ مینی پیکاو¿ نے مقابلے سے پہلے بھرے جانے والے فارم پر اپنے کسی زخم کا ذکر نہیں کیا تھا۔
البتہ فلپائنی باکسر اور اس کے پروموٹر کا موقف ہے کہ پیکاو¿ نے مقابلے کی تیاری کے دوران آنے والے زخم کے بارے میں امریکی کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (یوایس اے ڈے اے) کو مطلع کیا تھا اور ایجنسی کے ڈاکٹر کی منظوری سے زخم کا علاج بھی جاری رکھا۔امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں باکسنگ کے اہم مقابلے کو فائٹ آف دا سنچری یعنی صدی کے سب سے بڑے مقابلے میں فلائیڈ مے ویدر فاتح قرار پائے تھے۔یہ مقابلہ دنیا کے سب سے امیر قرار دیے جانے والے امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر اور فلپائن کے مینی پیکاو¿ کے درمیان تھا جسے عالمی باکسنگ کی 125 سالہ تاریخ کا سب سے مہنگا مقابلہ کہا گیا ہے۔12 راو¿نڈ کے اختتام پر مے ویدر نے اس ’فائٹ آف دا سنچری‘ میں فلپائن کے پیکاو¿ کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دے دی۔ججوں نے مے ویدر کو 110-118، 112-116 اور 112-116 سے فاتح قرار دیا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…