زیادہ وزن والے حضرات کوہونے والے نقصان

6  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) وزن کی کمی محض جسمانی طور پر خوبصورت اور امراض قلب وغیرہ کے خطرات سے ہی نہیں بچاتی بلکہ آپ کی زندگی میں کچھ ایسی تبدیلیاں بھی لے آتی ہے، جن کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر وزن کی کمی آپ کے جیون ساتھی سے تعلقات پر بھی اثر ڈال سکتی ہے، اس کے علاوہ یہ بہتر تنخواہ کی بھی ضمانت ہوسکتی ہے۔اس حوالے سے نارتھ کیرولینا سٹیٹ یونیورسٹی میں کی گئی ایک دلچسپ تحقیق کے مطابق دو برس میں ساٹھ پونڈ یا اس سے کم وزن کم کرنے والے جوڑوں میں تعلقات کی بہتری ریکارڈ کی گئی تاہم ایسے جوڑوں کی بھی کوئی کمی نہ تھی جن کے تعلقات متاثر ہوئے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ ایک ساتھی کے وزن کم کرنے سے دوسرا پارٹنر حسد اور احساس کمتری کا شکار ہونے لگتا ہے۔ وہ اپنے مقابلے میں ساتھی کو ملنے والی غیر معمولی توجہ سے پریشان ہونے لگتا ہے اور یہ رویہ ان کے بیچ تعلقات کو متاثر کرتے ہیں۔وزن کی کمی سے محض میاں بیوی کے تعلقات ہی متاثر نہیں ہوتے ہیں بلکہ اس سے کھانوں کے ذائقے کو محسوس کرنے کی حس پر بھی اثر پڑتا ہے۔ سٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کم وقت میں زیادہ وزن کم کرنے سے ذائقے کی حس پر فرق پڑتا ہے اور کچھ افراد کو کھانے کا ذائقہ محسوس کرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے جبکہ کچھ میں یہ صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اکثریت میں یہ صلاحیت کم ہوتی دیکھ گئی۔وزن کی کمی کا ڈپریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کچھ افراد جو بڑھتے وزن کا شکار ہوں، ان میں ڈپریشن بھی پایا جاتا ہے۔ یہ طے نہیں ہوسکا ہے کہ وہ ڈپریشن کی وجہ سے موٹے ہوتے ہیں یا پھر موٹاپے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔ وجہ خواہ کوئی بھی ہو لیکن وزن کم کرنے سے ڈپریشن ختم نہیں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وزن میں کمی سے کینسر کی بعض اقسام کا شکار ہونے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔2013میں سوئیڈن میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ وزن کی کمی سے یادداشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ وزن کی کمی کے بعد دماغ میں یادداشتوں کو محفوظ کرنے کے عمل میں دماغ زیادہ متحرک پایا گیا، اسی لئے انہیں دوہرانا بھی آسان محسوس کیا گیا۔اکثر لوگوں یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ وزن میں کمی سیوہ خود کوزیادہ پرجوش و توانا محسوس کرتے ہیں۔ دراصل وزن کی کمی سے جسم کو متحرک کرنے میں صرف ہونے والی توانائی بھی کم خرچ ہوتی ہے، اس طرح توانائی کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ وزن میں کمی کے بعد ورزش کرنا زیادہ دلچسپ معلوم ہوتا ہے کیونکہ توانائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ورزش کے دوران حرکت آسان ہوجاتی ہے۔ وزن میں کمی کے حوالے سے عام مفروضہ یہی ہے کہ وزن کی کمی سے ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں۔ یہ دعویٰ اس حد تک تو صحیح ہے کہ وزن کی زیادتی کے بعد ہڈیاں گوشت کو سہارا دینے کیلئے زیادہ مضبوطی پیدا کرتی ہیں تاہم یہ جوڑوں پر سے کمزور ہوجاتی ہیں جبکہ وزن کم کرنے سے ان پر موجود اضافی بوجھ ختم ہوتا ہے، جس سے ہڈیوں کو پہنچنے والا نقصان بھی کم ہوجاتا ہے۔وزن میں کمی سے محض آپ کے کپڑوں کی خریداری ہی آسان نہیں ہوتی بلکہ صحت کی خرابی پر خرچ کی جانے والی رقم بھی بچنا شروع ہوجاتی ہے۔وزن کم کرنے کا ایک اور ذیلی فائدہ جو شائد آپ کو وزن کم کرنے کی جانب آسانی سے راغب کرسکے، وہ یہ ہے کہ اس طرح آپ کی تنخواہ بڑھنے کے زیادہ امکانات پیدا ہوجاتے ہیں۔ اس کی وجہ موٹاپے کی وجہ سے شخصیت کا دبنا ہوتا ہے۔ موٹے لوگوں کے بارے میں فرض کیا جاتا ہے کہ وہ کم عقل ہوں گے اور یوں ان کے زیادہ تنخواہ پانے کے امکانات کم وزن کے حامل افراد سے کم ہوجاتے ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…