20 سالہ لڑکے کی اپنے ہی جنازے میں شرکت، خاندان دنگ رہ گیا

20  جون‬‮  2018

پیراگوئے سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک
)لاطینی امریکہ کے ملک پیراگوئے کے ایک گاؤں سانٹا ٹریسا میں ایک شخص اور اس کے خاندان والے سبھی اس وقت حیران رہ گئے جب وہ لڑکا اپنے ہی جنازے پر پہنچ گیا۔ہوا کچھ یوں کہ 20 سالہ یوآن رامون آلفونزو تین روز قبل اپنے گھر سے نکلے تھے۔ ان کی رہائش برازیل کی سرحد کے قریب ہے اور اس علاقے میں منشیات سے منسلک گروہوں کی کاروائیوں کا کافی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔جب یوآن وقت پر گھر نہیں لوٹے تو ان کا خاندان یہ سمجھا کہ ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا ہو گا۔

دوسری جانب پولیس کو ایک جلی ہوئی لاش ملی تو انھوں نے یہ مان لیا کہ یہی شاید یوآن کی لاش ہے۔تین روز بعد جب یوآن گھر لوٹے تو انھوں نے اپنے خاندان کو اس لاش سمیت اپنی موت کا سوگ مناتے پایا۔یوآن کی واپسی کے بعد لاش کو حکام کے حوالے کر دیا گیا تاہم اس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے اس لاش کے حوالے سے دعویٰ نہیں کیا تو اسے نامعلوم فرد کی کیٹیگری میں ڈال دیا جائے گا۔اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یوآن تین روز تک کہاں تھے اور کیا کر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…