”ریحام خان عمران خان کی داستان عشق پر مبنی کتاب چھاپ رہی ہے“ یہ سب تو ابھی ٹریلر ہے پوری فلم آنا باقی ہے، کتاب آئی تو پی ٹی آئی کا کیاحال ہوگا؟کپتان کیلئے تشویشناک خبر، خطرناک دعویٰ کر دیا گیا

18  جون‬‮  2018

فیصل آباد (آئی این پی)سا بق وفاقی وزیر مملکت عا بد شیر علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پریشان کیوں ہو رہی ہے ریحام خان عمران خان کی داستان عشق پر مبنی کتاب چھاپ رہی ہے ابھی تو اس داستان کی جھلکیاں آنا شروع ہو ئیں ہیں جب پوری کتاب آئے گی پی ٹی آئی کا کیا حال ہو گا دونوں نے شادی کر نے سے پہلے نواز شریف نہیں پو چھا تھا وہ گز شتہ روز عید الفطر کی نماز ادا کر نے

کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بیٹی کو چھپا یا الیکشن کمیشن نا اہل قرار دے ن لیگ نے نہ ریحام خان کو کتاب چھا پنے کے لیے کہا اور نہ ہمارا ان سے کو ئی تعلق ہے عوام ریحام خان کی کتاب میں جو جھلکیاں دیکھ رہی ہے یہ ن لیگ کے لوگ نہیں دیکھا رہے بلکہ یہ پی ٹی آئی علی ظفر ذلفی سب کچھ بتا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن بہت سیاسی جما عتیں حصہ لے رہی ہیں بے شمار ترقیاتی کا موں اور عوام کے کاموں پر بے لوث توجہ دینے کے سا تھ انکا فوری حل کروانے پر ن لیگ اپنی کاردگی کی بنیاد پر عوام کی عدا لت میں جا ئے گی عوام فصلی بیٹروں کو ووٹ نہ دیں انہوں نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ قوم عید کے بعد لوٹے سیاست دا نوں کو ووٹ کی پرچی سے رد کر دئے اور ملک سے مخلص سیا سی جماعت کو آ گے لا ئے انہوں نے کہا کہ نگران حکو مت کا وزیر داخلہ عمران خان کا گھریلو ملازم ہے اس چند منٹوں میں ای سی ایل میں شا مل زلفی نا می شخص کو ای سی ایل سے نکال دیا گیا اگر ہم نے کچھ ایسا کیا ہو تا ملک بھر شور مچ جا تا انہوں نے کہا کہ عمران خان ہسپتال کے نام پر ذکواۃ اور صدقے کے پیسے ذاتی استعمال کے لیے خرچ کر رہا ہے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا سربراہ آصف زرداری یا عمران نہین جو امیدوارون سے ٹکٹوں کے پیسے لے تمام امیدواروں صرف فیس لیکر ٹکٹ دیے گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…