میرا کاروبار بیرون ملک ہے پاکستان میں میرا کاروبار ہی نہیں ، تحریک انصاف کیخلاف سازش ہورہی ہے ، عمران خان کے دوست زلفی بخاری کے صبر کا پیمانہ لبریز،سنگین دعوے کردیئے 

14  جون‬‮  2018

اسلام آباد( آن لائن )عمران خان کے دست راست زلفی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف سازش ہو رہی ہے اور میری عمران خان کے ساتھ روانگی کو بلاوجہ ایشو کے طور پر اچھالا جا رہا ہے۔ مجھے6دن کے لئے بیرون ملک روانگی کی اجازت دی گئی اور میں3دن میں واپس آ گیا۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ جب میں عمرہ روانگی کے لئے عمران خان کے ساتھ ایئر پور ٹ پہنچا

تو مجھ سمیت کسی بھی سرکاری عہدیدار کو معلوم نہیں تھا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ہے۔ ایئر پورٹ پر بتایا گیا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ہے اس کے بعد قانونی طریقے سے باہر جانے کی اجازت لی گئی۔ میں نے اس حوالے سے ہائی کورٹ میں رٹ بھی دائر کر دی ہے۔ میرا کاروبار بیرون ملک ہے پاکستان میں میرا کاروبار ہی نہیں ہے۔ مجھے باہر بھجوانے کے لئے عمران خان نے کسی بھی شخص کو فون نہیں کیا۔ میں نہ تو پیسہ باہر لیکر گیا اور نہ ہی مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام ہے۔ مجھے امید ہے کہ عدالت میرے مقدمے میں انصاف کرے گی۔ پانامہ لیکس میں کیس میں نام آنے پر میری چھ کمپنیوں کی نیب نے انکوائری کی تھی۔ میرا موازنہ حسن اور حسین نواز سے کرنا درست بات نہیں ہے۔ میں لندن بھاگا نہیں بلکہ لندن سے آیا ہوں اور نہ ہی میں بھاگنے والا ہوں۔ میں نے بیرون ملک جانے کے لئے باقاعدہ درخواست دی تھی۔ عمران خان کے دست راست زلفی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف سازش ہو رہی ہے اور میری عمران خان کے ساتھ روانگی کو بلاوجہ ایشو کے طور پر اچھالا جا رہا ہے۔ مجھے6دن کے لئے بیرون ملک روانگی کی اجازت دی گئی اور میں3دن میں واپس آ گیا۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ جب میں عمرہ روانگی کے لئے عمران خان کے ساتھ ایئر پور ٹ پہنچا تو مجھ سمیت کسی بھی سرکاری عہدیدار کو معلوم نہیں تھا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…