’’عمران خان تیرے جاں نثار بے شمار بے شمار‘‘ مدینہ منورہ پہنچتے ہی کپتان کے حق میں نعرے لگ گئے ،مقدس مقام پرسیاسی نعرے بازی کرنے پر عوام کاشدید ردعمل

12  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان  گزشتہ روز اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیےسعودی عرب روانہ ہوئے۔اس موقع پر عمران خان کے ہمراہ ان کے قریبی دوست زلفی بخاری ، عون چودھری اور علیم خان بھی موجود تھے۔عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے ان کو دیکھتے ہی نعرے بازی شروع کر دی۔سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا گیا۔

مسجد نبویﷺ میں عمران خان کو دیکھتے ہی لوگوں نے ’’عمران تیرے جاں نثار ، بے شمار شمار‘‘ کے نعرے لگانا شروع کر دئے۔اس ویڈیو پر جہاں عمران خان کے لیے عوام کی محبت کو سراہا گیا وہیں مسجد نبویﷺ جیسے پاک اور پُر سکون مقام پر اسس طرح کی نعرے بازی کی مذمت بھی کی گئی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل ہو رہی ہے۔یہاں یہ بات بھی یاد رہے  کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان جب گذشتہ روز اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچےتو انہوں نے ازراہ عقیدت ننگے پاؤں سرزمین حجاز پرقدم رکھا۔اس بات کو بھی ان کے سپورٹرز اور مذہبی حلقوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کے اس اقدام کو ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بھی منسوب کیا جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سرزمین مقدس کے تقدس کے پیش نظر ننگے پاؤں جہاز سے اترنے کا فیصلہ عین ممکن ہے کہ اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی  کے کہنے پر کیا ہو۔ عمران خان سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دیں اور خصوصی مناجات بھی کریں گے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمران خان  گذشتہ کافی عرصہ سے روحانیت کی جانب راغب دکھائی دیتے ہیں، عمران خان کو روحانیت سے لگاؤ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد ہوا ہے اور اس میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…