باغی کا ’’یو ٹرن‘‘ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرنے کے بعد اہم حلقے سے کاغذات جمع کروا دیے، کس حلقے سے اور کس پارٹی کے ٹکٹ سے حصہ لے رہے ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

11  جون‬‮  2018

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے این اے 155 ملتان سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جاوید ہاشمی نے کاغذات جمع کراتے ہوئے کہا کہ میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔ واضح رہے کہ سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے یو ٹرن لیتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ،

اس سے قبل سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے بلکہ اب وہ ملک گیر انتخابی مہم چلائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جاوید ہاشمی نے انتخابات 2018میں حصہ نہ لینے کااعلان کردیا ہے۔ انہوں نے الیکشن نہ لڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اب الیکشن لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ٗپارٹی جوکام بھی میرے ذمہ لگائے گی وہ کروں گا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے بلکہ اب میں ملکی سطح پر انتخابی مہم چلاؤں گا۔اس سے قبل تحریک انصاف کے امیدواروں کے اعلان کے بعد مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے جاوید ہاشمی کو پیغام بھیجوایا تھا کہ وہ اپنے معاہدے کے مطابق این اے 156سے شاہ محمود قریشی کے مقابل الیکشن میں حصہ لیں لیکن جاوید ہاشمی اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں کر پارہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی حاصل نہیں کئے تھے اور نہ ہی لاہور میں ہونے والی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں شرکت کی تھی جس کے بعد ان کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان سامنے آگیا۔علاوہ ازیں جاوید ہاشمی کی بیٹی میمونہ ہاشمی کو بھی خواتین کی مخصوص نشست دینے سے انکارکردیاگیا ہے۔چار دھائیاں مسلسل سیاست کرنے والے جاوید ہاشمی اپنا پورا زور لگانے اور تمام تر جوڑ توڑ کرنے کے باوجودٹکٹ ملنے میں ناکامی پر انتخابی عمل سے باہر ہوگئے انہیں ن لیگ سمیت کسی بھی پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…