نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کیسے انسان ہیں ؟ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی پر کیا کام کرتے رہے ؟ ن لیگ نے انتخابات سے پہلے ہی ہار مان لی

8  جون‬‮  2018

لاہور (ا ین این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو گا ، حسن عسکری نے اپنے کالمز میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پر بھی تنقید کی مگر لگتا ہے کہ (ن) لیگ نے انتخابات سے پہلے ہی ہار مان لی ہے ،پیپلز پارٹی آزادی صحافت کی علمبردار ہے، اسد کھرل پر حملے کے ملزمان کو بے نقاب کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں سینئر صحافی اسد کھرل کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اعتزاز احسن نے اسد کھرل سے حملے کے تفصیلات معلوم کیں اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی آزادی صحافت کی علمبردار ہے، کسی پر بھی حملہ برداشت نہیں کریں گے، حکومت اسد کھرل کے حملے کے ملزمان کو بے نقاب کرے قانون کی گرفت میں لائے، پی پی پی ہر فورم صحافیوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف آواز بلند کرے گی۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ حسن عسکری درویش صفت آدمی ہیں ، انہوں نے سینکڑوں کالم لکھے جن میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پر بھی تنقید کی اگر (ن ) لیگ والوں پر تھوڑی بہت تنقید کر دی تو کیا ہو گیا انہوں نے ہمیشہ غیر جانبدارانہ پوزیشن لی لیکن لگتا ہے کہ (ن) لیگ نے انتخابات سے پہلے ہی ہار مان لی ہے اور (ن) لیگ بوکھلا گئی ہے اور حسن عسکری کو متنازع بنایا جا رہا ہے تاکہ بعد میں کہا جا سکے کہ ان کی وجہ سے ہارے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ انتخابات میں اثر انداز نہیں ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…