سرفراز احمد سر جھکا کر ٹیم کو جتوارہے ہیں لیکن وہ ایک چالاک اور ذہین کپتان ہیں ،معین خان نے بڑا دعویٰ کردیا

28  مئی‬‮  2018

کراچی(این این آئی)سابق کپتان اور ماضی کے وکٹ کیپر معین خان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد پر بعض لوگ غیر ضروری تنقید کرتے رہے تاہم اس نے اب مخالفین اور ناقدین کو جواب ٹیم کی کارکردگی سے دیا ہے۔قومی ٹیم کے لارڈز ٹیسٹ جیتنے پر معین خان کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ سرفراز احمد سر جھکا کر ٹیم کو جتوارہے ہیں لیکن وہ ایک چالاک اور ذہین کپتان ہے جس نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کو ایک اور بڑی فتح سے ہمکنار کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ جیت کر بڑی

کامیابی حاصل کی ہے اور پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں جیت سے روکنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم میں نوجوان ٹیم کو گروم کرکے دانشمندی کی جارہی ہے، ہمارے ملک میں کچھ لوگ ہر بات میں منفی پہلو تلاش کرتے ہیں تاہم اب ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کر اچھی ٹیسٹ ٹیم تشکیل دینا ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ سرفراز احمد نے میرے ساتھ پی آئی اے میں کرکٹ کھیلی ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ میں میری فرنچائز کوئٹہ کے کپتان بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد پر بعض لوگ غیر ضروری تنقید کرتے رہے تاہم اس نے اب مخالفین اور ناقدین کو جواب ٹیم کی کارکردگی سے دیا ہے، بلاشبہ لارڈز ٹیسٹ کی جیت کا کریڈٹ نوجوان کھلاڑیوں کو جاتا ہے ہر کھلاڑی نے زبردست کارکردگی دکھائی۔معین خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سرفراز احمد کی اسکلز کی اس لیے تعریف کی اور اسے سپورٹ کیا کہ وہ اسٹریٹ اسمارٹ ہے، لارڈز ٹیسٹ میں بھی اس نے بہت اچھی کپتانی کی، ماضی میں کچھ کوچز سرفراز احمد کو نظر انداز کرتے رہے، آج وہ یقینی طور پر اپنی غلطی پر نادم ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان کھلاڑی دنیا کی مشکل ترین کنڈیشن میں اچھی کارکردگی دے رہے ہیں اس لیے نوجوانوں کو کھلانے کا فیصلہ درست ہے، اگر یہ لڑکے ان کنڈیشنز میں اس قسم کی کارکردگی دے سکتے ہیں تو دوسری کنڈیشنز ان کیلئے آسان ہوجائیں گی، اس لئے اب پرانے ناموں کے بجائے جونئیرز کو کھلانے کی پالیسی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…