پاکستانی ٹیم کی فتح ٗسابق اور موجودہ کرکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

28  مئی‬‮  2018

لاہور /کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کی لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح پر سابق اور موجودہ کرکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گرین کیپ کے ہاتھوں انگلش ٹیم کی شکست پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شاندار کامیابی،عباس،عامر اور حسن نے عمدہ باؤلنگ اور بیٹنگ لائن نے بہترین فائٹ کی،دلچسپ اور تاریخی فتح دیکھی، پاکستان زندہ باد۔ رمیز راجہ نے سرفراز الیون کی

کامیابی کو کریکر جیک پرفارمنس قرار دیا اور کہا کہ بہت سالوں بعد پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف قابل یقین کارکردگی دکھائی اور اسے چاروں شانے چت کردیا۔پاکستانی آل راؤنڈ محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ، خاص طور پر محمد عباس اور محمد عامر کی باؤلنگ کو ٹارگٹ کے مطابق قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور کرکٹ کے مداحوں کو یہ فتح مبارک ہو۔فاتح ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ کرکٹ کے گھر میں زبردست جیت پر فخر محسوس کررہا ہوں ۔

 

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…