امریکہ نے ایران کو دوستی کی پیشکش کردی،12شرائط عائد،کس کس چیز کا مطالبہ کیاگیا ہے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

27  مئی‬‮  2018

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر ایرانی رہنما امریکہ کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ایک نارمل ملک کے کا طرز عمل اختیار کرتے ہیں تو پھر امریکی (شہری)ایران آئیں گے اور اس سے ایک دوست ملک کا برتا کریں گے۔امریکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مائیک پومپیو نے کہا کہ رواں ہفتے قبل ازیں ان کی طرف سے ایران سے متعلق واضح کی جانے والی حکمت عملی کا مقصد ایران کے رہنماؤں کے لیے ان شرائط کو عائد کرنا ہے تاکہ وہ “عام رہنماؤں” جیسا رویہ اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ’’عام‘‘رہنما اپنے عوام کو لوٹتے نہیں اور نہ ہی وہ ان کے پیسے کو شام اور یمن کی “مہم جوئی” پر ضائع کرتے ہیں۔پومپیو نے کہا کہ اگر ہم ایسی شرائط مقرر کرتے ہیں جن سے ایران کے رہنما (اپنا رویہ)ختم کرتے ہیں تو یہ ایرانی عوام کے لیے بڑی کامیابی ہو گی اور امریکی وہاں جائیں گے اور ہم وہ سب بڑی چیزیں حاصل کریں گے جو ہم اس وقت حاصل کرتے ہیں جب ہم دوست اور اتحادی ہوتے ہیں۔امریکہ کے اعلی سفارت کار نے ایک تقریر میں ایران سے متعلق بیان کی گئی اپنی حکمت عملی کی 12 شرائط میں سے ایک کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے ”آئی اے ای اے” کو اپنی فوجی تنصیبات اور ریسرچ لبارٹریوں کا معائنہ کرنے کی اجازت دے۔ اپنی 21 مئی کے تقریر میں انہوں نے ‘آئی اے ای اے’ کے لیے بغیر کسی شرط کے “ملک بھر میں تمام مقامات” تک رسائی کا مطالبہ کیا تھا۔وی او اے فارسی سروس سے انٹرویو میں پومپیو نے امریکہ کے اس مطالبے کو بھی کھل کر بیان کیا کہ ایران، اسرائیل کو تباہ کرنے کے دھمکیاں دینا بند کر دے اور دیگر ہمسایہ ممالک کے لیے خطرہ بننے والے طرزعمل کو بھی روک دے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی رہنما اپنے عوام کی حوصلہ شکنی کریں کہ وہ ناصرف ” اسرائیل مردہ باد” بلکہ ” امریکہ مردہ باد” کے نعرے نہ لگائیں۔انہوں نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ امریکہ ایران میں حکومت کو تبدیل نہیں کرنا چاہتا ہے اور انہوں نے ایران کے جلاوطن گروپوں پر بھی ایسا نا کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ “ہم نہیں چاہتے کہ وہ حکومت کو تبدیل کرنے کی وکالت کریں۔ ” انہوں نے کہا کہ جب تک یہ گروپ ان مقاصد کے لیے کام کریں گے جو امریکہ کے ہیں تو وہ ان کی کوششوں کو خوش آئند کہیں گے۔تاہم پومپیو ں نے کہا کہ (ایرنی)حزب مخالف کے چھوٹے “گروپوں” نے ہمیشہ امریکہ کے اہداف پر اتفاق نہیں کیا ہے تاہم انہو ں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کن گروپوں کی بات کر رہے ہیں۔پومپیو نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کانگرس کی قانون سازی کرنے کی ان کوششوں کی حمایت کرے گی جس کے تحت ایران کے اعلی رہنماں کی چھپی ہوئی دولت کو منظرعام پرلانے کی کوشش کی جائے گی جن کو ایرن کے اندر ان کے بہت سے نقاد بدعنوان خیال کرتے ہیں۔

ایرانی قیادت کے اثاثوں کی شفافیت سے متعلق ایک ایکٹ کے تحت امریکہ کے محکمہ خزانہ کے لیے یہ لازم ہوگا کہ وہ ان ایرانی رہنماں کے اثاثوں سے متعلق رپورٹس کو شائع کرے جو مشتبہ طور پر بدعنوان ہیں۔ امریکہ کا ایوان نمائندگان دسمبر میں اس بل کی منظوری دے چکا ہے اوراب یہ بل سینیٹ کی ایک کمیٹی کے زیر غور ہے۔پومپیو نے یہ بھی کہا ہے کہ محکمہ خارجہ امریکی شہری رابرٹ لیونسن کو وطن واپس لانے کی ہر روز کوشش کررہا ہے جو 9 مارچ 2007 کو ایک پرائیوٹ تفتیش کار کے ایران کے کیش جزیرے کے دورے کے دوران لاپتا ہو گیا تھا۔انہو ں نے کہا کہ “جہاں تک (ایران میں زیر حراست)امریکی شہریوں کا سوال ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ایران کی سار ی قیادت کو یہ دیکھنا ہے کہ یہ ان کے بہت زیادہ مفاد میں ہے اور ایک انسانی مسئلہ سمجھتے ہوئے ان سب امریکی شہریوں کو اپنے خاندانوں کے ساتھ آ ملنے کی اجازت دیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…