سیاسی جماعتوں کیلئے 330 انتخابی نشانات کی فہرست جاری ،حیران کن طور پرانگریزی کے چھ حروف تہجی بھی شامل

27  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی ) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے لیے 330 انتخابی نشانات کی فہرست جاری کردی ہے، انتخابی نشانات میں انگریزی کے چھ حروف تہجی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے لیے تین سو تیس انتخابی نشانات کی فہرست تیار کر لی، اس بار انگریزی کے چھ حروف تہجی بھی انتخابی نشانات میں شامل ہیں۔

جانوروں کی بھی بڑی تعداد انتخابی نشان کے طور پر استعمال ہوگی، اس میں شیر، گھوڑا، زرافہ، کچھوا، خرگوش، چڑیا، بھیڑ ، طوطا ، فلیمنگو، ڈولفن، ریچھ اور شہد کی مکھی شامل ہیں۔بلے سمیت کھیل کا دیگر سامان بھی انتخابی نشانات میں شامل ہے جبکہ ہاکی، غلیل اور پانسہ بھی فہرست کا حصہ ہے، سبزی پھل میں سیب، بینگن،مالٹا، پیاز، پپیتہ،انگور اور ناریل شامل ہیں اور چاند، سورج اور ستارہ بھی انتخابی فہرست کا حصہ ہیں۔اس علاوہ فہرست میں ایسے نشانات بھی شامل ہیں، جن کا انتخابی نشان کے طور پراستعمال کچھ ٹھیک نہیں لگتا۔ ان میں جوتا، ناخن تراش ،جھاڑو، آری،قینچی، ویل چیئر، ماچس اور چاقو شامل ہیں۔رباب اور گٹار سیمت کا فی سارے آلات موسیقی بھی آئندہ الیکشن میں انتخابی نشان کے طور پر استعمال ہوگنے۔یاد رہے دو روز قبل الیکشن کمیشن نے ووٹرزکی تفصیلات جاری کی تھی ، جس کے مطابق ملک میں ووٹرز کی کل تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار407 ہے، جن میں 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار145 خواتین ووٹرز جب کہ 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار262 مرد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔خیال رہے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے صدر مملکت ممنون حسین کو سمری بھجوائی ہوئی ہے، جس میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے صدر کو جولائی کے آخری ہفتے کی 3تاریخیں 25 تا 27 تجویز کی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…