کرکٹرہی نہیں، مسلمان کی حیثیت سے بھی چیرٹی میچ کھیلوں گا،شاہد آفریدی کے اعلان نے دل جیت لئے

19  مئی‬‮  2018

کراچی(این این آئی)مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی۔اپنے ٹوئیٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہاکہ وہ اپنے ڈاکٹر کی جانب سے تیار کردہ منصوبے کی 100 فیصد پیروی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کو پسند کرتا ہے اس لیے وہ اس میچ میں ضرور حصہ لیں گے۔

آفریدی کے علاوہ شعیب ملک بھی اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔اس سے قبل میڈیا پر انجری کے باعث آفریدی کی میچ میں عدم شرکت سے متعلق خبریں رپورٹ کی جارہی تھیں۔ارما اور ماریہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ٹی ٹوئنٹی میچ لارڈز میں 31 مئی کو کھیلا جائے گا جس میں ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ورلڈ الیون مد مقابل ہوں گی۔ورلڈ الیون کی قیادت انگلش کپتان اوئن مورگن کریں گے جبکہ ٹیم میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی ایکشن میں ہوگے، سری لنکا کے تھیسارا پریرا نے بھی میچ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔شاہد آفریدی اور شعیب ملک دونوں 2009 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن ہیں جبکہ تھیسارا پریرا بھی سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی چمپئن ٹیم کے رکن تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…