62 فلسطینیوں کی شہادت ، دو ہزار سے زائد کے زخمی ہونے پر چین کاایسادبنگ اعلان کہ اسلامی ممالک شرم سے پانی پانی ہو گئے اسرائیل اور امریکہ کو بھی دن میں تارے دکھا دئیے

18  مئی‬‮  2018

میڈرڈ (آئی این پی ) چین نے ایک دن میں 62 فلطینیوں کی شہادت اور دو ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر ا فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے قومی و قانونی حقوق کی بحالی اور انصاف پر مبنی نصب العین کی غیر متزلزل حمایت کرتے ہیں ، دونوں ممالک کے منصوبے اور پرامن بات چیت پر قائم رہنے کی بنیاد پر فلسطینی مسئلے سے جامع ،انصاف پر مبنی اور مناسب طریقے

سے نمٹا جائے ۔ چائنہ ریڈیو ا نٹرنیشنل کے مطابق چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور اسپین کے وزیر خارجہ الفونو ڈاسٹس نے میڈرڈ میں مذاکرات کے بعد مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔وانگ ای نے سوالات و جوابات کے موقع پر فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چودہ تاریخ کو ایک دن کے اندر باسٹھ افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد افراد زخمی ہونے کے واقعے پر ہم حیرت اورافسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ہم طاقت کے استعمال کی ہمیشہ سخت مزمت کرتے ہیں۔ہم پرزور الفاظ میں اپیل کرتے ہیں کہ متعلقہ فریقوں کو سب سے زیادہ حد تک پرسکون رہنا چاہیئے اور ضبط و تحمل سے کام لینا چاہیئے، تاکہ موجودہ صورتحال کو نرم بنایا جاسکے۔وانگ ای نے مزید کہا کہ ہم مشرق وسطی کے امن عمل کی غیر متزلزل طور پر حمایت کرتے ہیں اور اس کو فروغ دیتے ہیں۔فلسطینی عوام کے قومی قانونی حقوق کی بحالی اور انصاف پر مبنی نصب العین کی غیر متزلزل طور پر حمایت کرتے ہیں ۔ ہم عالمی برادری کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے منصوبے اور پرامن بات چیت پر قائم رہنے کی بنیاد پر فلسطینی مسلے سے جامع ،انصاف پر مبنی اور مناسب طریقے سے نبٹا جائے ۔ہم طاقت کے استعمال کی ہمیشہ سخت مزمت کرتے ہیں۔ہم پرزور الفاظ میں اپیل کرتے ہیں کہ متعلقہ فریقوں کو سب سے زیادہ حد تک پرسکون رہنا چاہیئے اور ضبط و تحمل سے کام لینا چاہیئے،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…