ہاتھ ملانے سے منع کیوں کیا؟فرانس کا مسلم خاتون کو شہریت دینے سے صاف انکار

20  اپریل‬‮  2018

پیرس(این این آئی)فرانس میں ایک مسلم خاتون کو ہاتھ نہ ملانے پر ملک کی شہریت دینے سے انکار کردیا گیا، الجزائر سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان خاتون نے فرانسیسی شہریت ملنے کی تقریب کے دوران عہدیدار سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔فرانس کی حکومت نے خاتون کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جسے فرانس کی اعلیٰ انتظامی عدالت نے برقرار رکھا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جون 2016ء میں فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایسرے میں ایک تقریب کے دوان کے مسلم خاتون کو ملک کی شہریت دی جارہی تھی ، اس موقع پر تقریب کے صدر اور ایک مقامی سیاسی رہنما نے خاتون سے ہاتھ ملانا چاہاتو اْس نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ میرے مذہبی عقائد اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔حکومت نے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ فرانسیسی معاشرے میں ضم ہونا نہیں چاہتی، ایسا عمل سول کوڈ کے تحت کسی بھی فرانسیسی شہری کے شریک حیات کوملک کی شہریت دینے سے روکتا ہے۔مسلم خاتون نے فرانسیسی شہری سے 2010ء میں شادی کے بعد اپریل 2017میں شہریت کے لئے درخواست دی، خاتون نے فیصلے کواختیارات کا غلط استعمال قرار دیا ہے۔تاہم ایسے معاملات کی حتمی سماعت کرنے والی عدالت کونسل آف اسٹیٹ کا موقف ہے کہ حکومت نے ’’قانون کا غلط استعمال‘‘ نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…