پرویزالٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب ،شہبازشریف وزیر اعظم پاکستان ،( ن ) لیگ اور ق لیگ میں بیک ڈور رابطے ،اندرون خانہ کیا کچھ چل رہا ہے؟تہلکہ خیزانکشافات

11  اپریل‬‮  2018

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے مشترکہ دوست اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں جانب کی قیادت کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ماضی کے گلے شکوے دور کر کے دوبارہ ایک ایک پلیٹ فارم پر جدوجہد کا آغاز کیا جائے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے مشاہد حسین سید سب سے زیادہ متحرک ہیں اور انہوں نے نواز شریف کو اس حوالے سے قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنے قریبی ساتھیوں کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لیا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ق کی قیادت سے بھی رابطے ہوئے ہیں تاہم اس طرف سے پارٹی رہنماوں نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے جس پر مشترکہ دوست نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دونوں پارٹیوں میں جو کچھ طے ہوگا اس پر من و عن عمل بھی ہوگا، مسلم لیگ ق کی قیادت نے ساتھیوں سے مشورہ کرنے کیلئے وقت مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق کامل علی آغا اور دو دیگر سینئر پارٹی رہنماوں نے چودھری برادران کو صلح کا مشورہ دیا ہے جبکہ طارق بشیر چیمہ اس سے متفق نہیں اور انہوں نے کھل کر اس کی مخالفت کی ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق اگر مشترکہ دوست کامیاب ہوتے ہیں تو آئندہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا تاج چودھری پرویز الٰہی کے سر سجے گا اور مرکز میں شہباز شریف وزیراعظم ہونگے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…