محمد عامر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاور پلے کے دوران کفایتی بولنگ میں سرفہرست آگئے

4  اپریل‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاور پلے کے دوران کفایتی بولنگ میں سرفہرست آگئے۔تفصیلات کے مطابق پاور پلے میں کفایتی بولنگ کرنے والے بولرز کی فہرست میں محمد عامر پہلے نمبر پر آ گئے، 2016ء سے اب تک کھیلے جانے والے میچز میں پاکستانی پیسر نے 5.31 فی اوور دیتے ہوئے 8وکٹ لئے ہیں، متحدہ عرب امارات کے محمد نوید 5.97 کی ایوریج سے 6 شکار کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

بھارتی بھونیشور کمار 6.12، سری لنکن اینجیلو میتھیوز 6.26، عماد وسیم 6.47، جسپریت بمرا 6.50، سیموئل بدری 6.67، اشیش نہرا 6.69، تسکین احمد 6.84کا اکانومی ریٹ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔پاورپلے میں سب سے زیادہ 15 شکار اشیش نہرا نے کیے، جسپریت بمرا 11 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، بھونیشور کمار 9 تیسرے نمبر پر ہیں۔محمد عامر کا ہوم گرائونڈز پر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ریکارڈ شاندار رہا ہے، پیسر نے لاہور میں سری لنکا کیخلاف میچ میں13رنز دیکر 4وکٹیں لیں، ویسٹ انڈیز کے مقابل کراچی میں انہوں نے اتوار کو صرف 3رنز دیئے اور 2شکار کئے،پیر کو دوسرے میچ میں 22رنز کے بدلے میں 3پلیئرزکو پویلین بھیجا۔محمد عامر نے پاکستان میں گزشتہ 3میچز میں 10اوورز کیے اور 38رنز دے کر 9وکٹیں اڑانے میں کامیاب ہوئے،تیسرے میچ میں انہیں آرام دیا گیا، گرین شرٹس نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مسلسل 7سیریز فتوحات حاصل کرنے والی واحد ٹیم کے طور پر اپنا نام درج کرایا ہے،ویسٹ انڈیز نے 2012-13میں مسلسل 5سیریز جیتیں۔پاکستان نے اس سے قبل 2009ء میں 4سیریز اپنے نام کی تھیں،انگلینڈ 2014-15میں اتنی بار سرخرو ہوا جبکہ گذشتہ سال سے اب تک بھارتی ٹیم نے بھی مسلسل 4سیریز جیتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…