امریکہ کا چین اور بھارت سے درآمد سٹیل مصنوعات پر ڈمپنگ کا اعلان

22  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن /بیجنگ(آئی این پی) امریکہ نے چین اور بھارت سے درآمد شدہ سٹیل مصنوعات میں ڈمپنگ کی شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ چینی وزارتِ تجارت نے کہا ہے کہ امید ہے امریکہ ایک آزاد، کھلے اور منصفانہ بین الاقوامی تجارتی ماحول کا مشترکہ طور پر تحفظ کرے گا ، مزید منطقی انداز میں تجارتی مسائل کو حل کرے گی۔ چائنہ ریڈیو انترنیشنل کے مطابق امریکی وزارتِ تجارت نے چین اور بھارت سے درآمدشدہ سٹینلیس سٹیل فلینج(چپٹا کور)مصنوعات میں ڈمپنگ کے عمل کی شمولیت کے حوالے سے ابتدائی فیصلے کا اعلان کیا ہے ۔

وزارتِ تجارت متعلقہ شرح کو جانچنے کے لیے امریکی کسٹمز کو مطلع کرے گی۔ امریکہ کے وزیرِ تجارت نے کہا کہ امریکی حکومت شفاف عمل سے امریکی کاروباری اداروں اور کارکنوں کا تحفظ کرے گی۔ معلوم ہواہے کہ امریکی وزارتِ تجارت مئی یا جون میں اس حوالے سے حتمی فیصلے کا اعلان کرے گی۔ دوسری طرف چین کی وزارتِ تجارت نے بار ہا اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکی حکومت تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت سے متعلق اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے ایک آزاد، کھلے اور منصفانہ بین الاقوامی تجارتی ماحول کا مشترکہ طور پر تحفظ کرے گی اور مزید منطقی انداز میں تجارتی مسائل کو حل کرے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…