برطانوی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا جائیگا ، روسی وزیر خارجہ

17  مارچ‬‮  2018

ماسکو (سی پی پی )روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ برطانوی سفارت کاروں کو روس سے نکال دیا جائے گا، افہام و تفہیم ہماری ترجیح ہے لیکن جو بھی معاملہ ہو وہ دو طرفہ ہونا چاہیے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے قزاقستان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کے 23 سفارت کاروں کو برطانیہ سے ملک بدر کرنے کے جواب میں ماسکو بھی یقیناً برطانوی سفارت کاروں

کو اپنی سرزمین سے نکال دے گا۔ افہام و تفہیم ہماری ترجیح ہے لیکن جو بھی معاملہ ہو وہ دو طرفہ ہونا چاہیے۔روسی وزیر خارجہ شام میں جاری خونریزی پر ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مذاکرات کیلئے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے خطے میں پائیدار قیام امن کیلئے اپنے ہم منصب رہنماؤں کے ساتھ گفت و شنید کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے برطانیہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کی ملک بدری پر اپنا مذکورہ ردِعمل دیا۔واضح رہے کہ برطانوی شہر سیلسبری میں سابق روسی انٹیلی جنس افسر اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کے معاملے پر روس کی جانب سے وضاحت نہ دینے پر 23 سفارت کاروں کو ملک سے ایک ہفتے میں نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ سفارت کار انٹیلی جنس افسران تھے اور روس نے ان کی اصل شناخت مخفی رکھی تھی۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے واقعہ کو برطانوی حاکمیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو برطانیہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی منسوخ کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…