عابد باکسر کی مبینہ گرفتاری اور پاکستان آمد،وہ اس وقت کہا ں ہے؟ ڈائریکٹر انٹر پول ،ایف آئی اے کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

16  مارچ‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عابد باکسر کے تحفظ کے لیے دائر درخواست میں ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے نے لاہور ہائیکورٹ کے روبروانکشاف کیا ہے کہ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں ہے، عابد باکسر کو کوئی بھی ایجنسی پاکستان لیکر نہیں آئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پرڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے انکشاف کیا کہ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں ہے ،عابد باکسر کو کوئی بھی ایجنسی پاکستان لیکر نہیں آئی، عابد باکسر کے سسر جعفر رفیع نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عابد باکسر کو دبئی پولیس نے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا،انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے عابد باکسر کے حوالے سے خطرہ ہے کہیں اس کو پولیس مقابلہ میں نہ مار دیا جائے،عابد باکسر کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں طلب کرے، آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت عابد باکسر کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے اور عدالت پولیس کو عابد باکسر کو پولیس مقابلہ میں مارنے سے روکنے کا حکم دے،عدالت عابد باکسر کو زندہ سلامت پیش کرنے کا حکم دے، جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عابد باکسر کے تحفظ کے لیے دائر درخواست میں ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے نے لاہور ہائیکورٹ کے روبروانکشاف کیا ہے کہ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں ہے، عابد باکسر کو کوئی بھی ایجنسی پاکستان لیکر نہیں آئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے کیس کی سماعت کی، عدالتی حکم پرڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے انکشاف کیا کہ عابد باکسر پاکستان میں موجود نہیں ہے

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…