وزیر خارجہ پر سیاہی پھینکنے والے شخص کیساتھ کیا سلوک کیا گیا ، اب وہ کہاں اور کس حال میں ہے ، خواجہ آصف نے موقعے پر کیا حکم دیا تھا

11  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ شب خواجہ آصف کے چہرے پر ایک شخص نے سیاہی پھینک دی تھی ۔ جس کے بعد اس شخص کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا ۔تفصلات کے مطابق خواجہ آصف سیالکوٹ میں (ن) لیگ کے ورکرز کنوینشن سے خطاب کر رہے تھے کہ ایک شخص نے اچانک پیچھے سے ان پر سیاہی پھینک دی۔واقعے کے فوری بعد پولیس نے وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ سیاہی پھینکنے والے شخص کو کسی نے بھیجا ہے اور چار پیسے دے کر مجھ پر سیاہی پھینکوائی گئی لیکن اسے چھوڑ دیں کیونکہ میری اس سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی پھینکنے سے میری سیاست کو فرق نہیں پڑتا بلکہ اب بھی ہرازوں لوگ میرے لیے دعا گو ہیں۔خواجہ آصف کی جانب سے سیاہی پھینکنے والے شخص کو چھوڑنے کا کہنے پر کارکنوں کی جانب سے نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ احسن اقبال پر بھی ورکرز کنوینشن سے خطاب کے دوران ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا تھا۔دریں اثنا زوزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ مبینہ طور پر تحریک لبیک کا کارکن ہے جس نے ختم نبوتؐ کے معاملے پر خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی۔وزیر خارجہ پر سیاہی پھینکنے والے نوجوان کا نام فیض الرسول بتایا جاتا ہے جو کہ سیالکوٹ کے قریب سرحدی علاقے مظفر پور کا رہائشی ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کے دوران خواجہ آصف تقریر کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان نے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔سیاہی خواجہ آصف کے چہرے اور بالوں پر گری جبکہ ان کے کپڑے بھی خراب ہوگئے، قریب کھڑے کئی کارکنان بھی اس سیاہی سے متاثر ہوئے۔ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے شخص کو لیگی کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔خواجہ آصف نے مذکورہ شخص کو بعد میں معاف کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…