خفیہ رابطے کھل کرسامنے آگئے،ریحام خان مسلم لیگ ن کے ساتھ ملکرکیا کرنیوالی ہیں،دھماکہ خیز انکشافات،تحریک انصاف کیلئے نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا

24  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی تجزیہ کار خاور گھمن نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان کے آج کل مسلم لیگ ن سے بہت زیادہ روابط ہیں۔ وہ آج کل لاہور اور اسلام آباد کے کافی چکر لگا رہی ہیں اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ ریحام خان کے حکومتی پارٹی کے اہم رکن سے روابط ہیں۔عین ممکن ہے کہ انہیں ایک ذمہ داری بھی دے دی جائے۔ خاور گھمن نے کہا کہ جیسے جیسے ملک نئے الیکشن کی طر ف جا رہا ہےآپ دیکھیں گے کہ ریحام خان کا حکومتی جماعت میں کردار بڑھ جائے گا۔

دریں اثنا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے عمران خان اور ریحام خان کی زندگی کے پوشیدہ گوشوں کو ا?شکار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ریحام خان سے شادی کے بعد ان سے خوفزدہ ہو گئے تھے وہ کہا کرتے تھے کہ میری زندگی ایک ڈراؤنی فلم کی مانند ہو چکی ہے۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر پر تشدد کیا تھا۔ مبشر لقمان کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان کے پہلے شوہر نے انکشاف کیا تھا کہ ریحام خان نے ان پر پلیٹ دے ماری تھی اور وہ اس پلیٹ کی زد میں ا?نے سے بچ گئے اور پلیٹ سیدھی دیوار پر جا لگی اور دیوار جہاں پلیٹ لگی تھی وہاں سے ٹوٹ گئی، پھر ریحام خان نے بچوں کا ایک کھلونا اٹھا کر ان کو مارا جو ان کے بازو پر لگا جس سے ان کا بازو شدید متاثر ہوا۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ریحام خان نہایت سخت خاتون ہیں ، انہوں نے ریحام خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی خبر بریک کی تھی تو اس وقت ایک نجی ٹی وی کے اینکر ستار کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے مجھے بے نقط سنائی اور کہا تھا کہ عارف نظامی مجھ سے جیلس ہیں کہ ایک نوجوان خاتون ان کا روزگار خراب کرنے ا?گئی ہے ایسی مکھیوں کو تو میں بائیں ہاتھ سے مسل کر رکھ دیتی ہوں۔واضح رہے کہ عارف نظامی ہی وہ پہلے صحافی تھے جنہوں نے عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی خبر بریک کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں کا نکاح ہو چکا ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ خبر بریک ہونے کے بعد عمران خان نے شادی کی تردید کی تھی جبکہ ریحام خان نے عارف نظامی کی خبر کو ایک انٹرویو کے دوران من گھڑت قرار دیتے ہوئے ان پر پروفیشنل جیلسی کا الزام عائد کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…