پاک روس تعلقات میں نئے دور کا آغاز،متعدد اہم شعبوں میں تعاون کا فیصلہ ،اہم فورمز پر حمایت کی جائے گی،ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کردیں

23  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہاہے کہ پاکستان روس سمیت کسی بھی ملک کے خلاف پابندیوں کی مذمت کریگا ٗروسی ماہرین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں جدت کے لئے کام کریں گے اور ملک میں ایل این جی میں کام کرنے کو تیار ہیں ٗسعودی عرب فو ج بھجوا نے کا مقصد کسی بھی فو جی اتحاد کا حصہ بننا نہیں۔اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں ٗ

لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی بھارتی افواج رواں برس سیز فائر معاہدے کی 335 مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے اور اس دوران 17 نہتے شہری شہید اور 65 سے زائد زخمی ہوئے، گزشتہ روز بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو بھی دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا تھا۔ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ان دنوں ترکمانستان کے دورے پر ہیں جہاں سے وہ افغانستان جائیں گے۔ پاکستان اور روس نے افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو خطے کیلئے خطرناک قرار دیا، دونوں ممالک خطے میں دہشت گردی کے خلاف ناصرف نبردآزما ہیں بلکہ ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت بھی کرتے ہیں، پاکستان روس سمیت کسی بھی ملک کے خلاف پابندیوں کی مذمت کرے گا، روسی ماہرین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں جدت کے لئے کام کریں گے اور ملک میں ایل این جی میں کام کرنے کو تیار ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نجا نے کیو ں امر یکہ پا کستان سے دور پھسل ر ہا ہے، امر یکہ کے ساتھ مذاکرات میں مشتر کہ اہداف تلاش کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے، اگر مذاکرات میں امر یکہ کے ساتھ مشتر کہ اہداف طے نہ کر سکے تو اس کا با قا عدہ اعلان کر دیا جا ئے گا،20جنو ری کو امر یکہ اور بر طا نیہ نے پا کستان کو وا چ لسٹ میں شا مل کر نے کی تحر یک ایف اے ٹی ایف میں پیش کی جس کی بعدا زا ں جر منی اور فرا نس نے بھی حما یت کی،تحر یک میں پا کستان کے حوا لے پیش کیئے جا نے والے اعترا ضا ت امر یکی ہیں،

پا کستان ان اعترا ضا ت و تحفظات کے ازا لہ کیلئے پہلے ہی ٹھو س اقدا مات کر چکا ہے اور ایکشن پلان پر با قا عدہ عمل در آ مد شروع ہو چکا ہے، پا کستان کو ایف اے ٹی ایف کے طر یقہ کا ر پر اعترا ض ہے جس کا متعدد مر تبہ اظہار بھی کیا ہے، امر یکی کا نگر یس میں بھی ریما رکس میں کہا گیا ہے کہ پا کستان امر یکہ کے دا ئرہ اثر سے نکل رہا ہے۔سی پیک کے حوا لے پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ یہ بیلٹ اینڈ روڈ کا علمبردار منصو بہ ہے جو دو نو ں مما لک کے ما بین با ہمی مذاکرات کے ذ ر یعے کا میا بی کے ساتھ آ گے بڑ ھ ر ہا ہے، چینی وزارت خا رجہ نے سی پیک کی سیکیو رٹی سے متعلق مذاکرات پر مبنی بر طا نو ی جر یدے کی بے بنیاد خبر کو وا ضح طور پر مسترد کر دیا ہے، تر جمان دفتر خا رجہ نے کہا کہ سعودی عرب فو ج بھجوا نے کا مقصد کسی بھی فو جی اتحاد کا حصہ بننا نہیں ہے، یہ افواج پا کستان اور سعو دی عرب کے ما بین ما ضی میں طے پا نے والے معا ہدے کے تحت بھیجی جا رہی ہیں جن کا وا حد مقصد سعودی افواج کو تر بیت اور مشاورت فرا ہم کر نا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…