دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہمارا نمبر پانچواں ہے، احسن اقبال

23  فروری‬‮  2018

لاہور (آئی این پی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن‘ یکجہتی اور ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ ہمارے خطے نے تنازعات کی جتنی قیمت ادا کی ہے اتنی کسی نے نہیں کی‘ حکومت نے بجلی کی قلت کا خاتمہ کیا اور دہشت گردی پر قابو پایا‘ ہم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 13 ارب روپے سے بڑھا کر 35ارب روپے کردیا ہے‘ 2017 میں ہمارا گروتھ ریٹ 5.3 فیصد تھا جبکہ 2013 میں ہمارا گروتھ ریٹ 3فیصد پر جامد تھا‘ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہمارا نمبر پانچواں ہے۔

جمعہ کو کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بین الاقوامی صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ دور تیز ترین رابطوں کا دور ہے۔ امن‘ یکجہتی اور ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دنیا سمٹ رہی ہے اور فاصلے مٹ رہے ہیں۔ ہمارے خطے نے تنازعات کی جتنی قیمت ادا کی ہے اتنی کسی نے نہیں کی۔ کسی بھی ملک کے معاشی استحکام کا انحصار امن پر ہے انسان اپنے متعین مقصد پر گامزن رہے گا تو دنیا میں امن و ہم آہنگی برقرار رہے گی۔ غلامی کی زندگی سے باہر آنے کے لئے خود اعتمادی اور یقین ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی قلت کا خاتمہ کیا اور دہشت گردی پر قابو پایا آج دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔ آج کا دور اقتصادی مقابلے کا ہے خود کو اس کے لئے تیار کرنا ہوگا۔ ہم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا بجٹ بڑھا کر تیرہ ارب روپے سے پنتیس ارب روپے کردیا ہے۔ امن کی وجہ سے کھیل کے اجڑے ہوئے میدان آباد ہورہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 2013 میں ہر روز دہشت گردی سے لاشیں گر رہی تھیں آج کئی کئی مہینے امن برقرار ہے۔ آج دہشت گردی کا صفایا کردیا گیا ہے ہماری معیشت تین فیصد پر جامد ہوگئی تھی جبکہ پچھلے سال ہم نے گروتھ ریٹ 5.3 فیصد تک پہنچادیا ہے موجودہ سال ہمارا ٹارگٹ 6 فیصد گروتھ ریٹ کا ہے۔ دنیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔ غیر ملکی جریدے ہمیں خطرناک ترین ملک قرار دے رہے تھے جبکہ آج ہم دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت ہیں ہمیں ان کامیابیوں سے اعتماد حاصل کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…