زینب قتل کیس، مجرم عمران کو سرعام پھانسی کیلئے وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو اہم پیغام دیدیا، ملزم کو کہاں پھانسی دی جائے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

21  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زینب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی کیلئے وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو اہم پیغام دے دیا ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران خان کو سرعام یا جیل میں تختہ دار پر لٹکانے کے لیے پنجاب حکومت سے سفارشات مانگ لی ہیں،

زینب کے والدین، رشتہ داروں کے مطالبے کے بعد سفارشات مانگی گئی ہیں، اس بارے میں پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اس بارے میں موقف اختیار کرے گی کہ مجرم کو جیل کے اندر پھانسی دی جائے، مقتول زینب کے لواحقین کو پھانسی دیکھنے کی اجازت دینے کی تجویز دی جائے گی تاکہ وہ سفاک درندے کو اپنی آنکھوں سے پھانسی کے تختے پر لٹکا ہوا دیکھ سکیں، زینب کے لواحقین کے علاوہ بھی کچھ لوگوں کو قاتل کی پھانسی دیکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے جس میں میڈیا کے لوگ بھی ہو سکتے ہیں، اس بارے میں اخبار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مجرم کو سرعام کسی چوک میں لٹکا دیا جائے مگر قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا، اس کے لیے متعلقہ رولز اور قانون میں ترمیم کرنا پڑے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مجرم کو اس کے انجام تک پہنچا دیا جائے گا۔ زینب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی کیلئے وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو اہم پیغام دے دیا ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران خان کو سرعام یا جیل میں تختہ دار پر لٹکانے کے لیے پنجاب حکومت سے سفارشات مانگ لی ہیں، زینب کے والدین، رشتہ داروں کے مطالبے کے بعد سفارشات مانگی گئی ہیں، اس بارے میں پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اس بارے میں موقف اختیار کرے گی کہ مجرم کو جیل کے اندر پھانسی دی جائے

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…