عمران خان کی شادی کی دعوت ولیمہ کہاں ہوگی،ہنی مون کیلئے کہاں جائینگے،تفصیلات سامنے آگئیں

19  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(سی پی پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کے بعد ولیمے کا اہتمام کا فیصلہ کرلیا جبکہ ہنی مون کیلئے برطانیہ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہناہے کہ عمران خان نے سنت نبوی ؐکے مطابق ولیمے کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے ،ولیمے کی تقریب چند دن بعدبنی گالہ میں منعقد کی جائے گی ۔ترجمان کا کہناتھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دعوت ولیمہ کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،

ترجمان کا کہناتھا کہ عمران خان نکاح کے بعد فوری لندن یاسعودی عرب نہیں جائیں گے۔ دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے نکاح کی تصدیق کرتا ہوں، نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ قیادت اور کارکنان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے دعاوں اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں، نکاح کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی، جس کا اہتمام چیئرمین تحریک انصاف کے برادر نسبتی احمد وٹو کی رہائشگاہ پر کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ معروف عالم دین مفتی محمد سعید خان نے نکاح خوانی کی سعادت حاصل کی، چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ کی والدہ سمیت دیگر اقربا نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور ان کی تیسری اہلیہ کے لندن میں قیام کے انتظامات چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی دوست زلفی بخاری نے کیے ہیں۔ زلفی بخاری کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان اپنی نئی دلہن کے ساتھ ایک ہفتہ لندن اور اسکاٹ لینڈ میں گزاریں گے۔عمران خان کے قریبی دوست دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی لندن میں کریں گے۔ عمران خان اپنی نئی شادی پر بیٹوں سلمان اور قاسم کو اعتماد میں لیں گے۔ نوبیاہتا جوڑا عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب بھی جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بشری بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق ہوگئی ہے اورپی ٹی آئی نے عمران خان کی شادی کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں،جن میں بشری بی بی کے قریبی رشتے دار اور عون چوہدری موجود ہیں۔عمران خان کی بشری بی بی سے شادی میں عمران خان کی بہنوں نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے شادی میں اپنی بہنوں کو نہیں بلایا تھا۔عمران خان نے نکاح سے قبل اپنے بچوں کوبھی اعتماد میں نہیں لیا جبکہ انہوں نے ریحام خان سے شادی کے وقت بچوں سے مشاورت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…