تحریک انصاف کی میٹنگ میں ایم کیو ایم کے مزید ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی باتیں کون کرتا رہا؟ فاروق ستار نے سینٹ کی صرف 4 نشستیں کتنے کروڑ میں فروخت کیں؟ پی ٹی آئی کے رہنما کے چونکا دینے والے انکشافات

11  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا تھا عامر خان ایم کیو ایم پاکستان کو لیڈ کریں گے، آج جب کارکنوں نے عامر خان کا ساتھ دیا تو یہ بات ثابت ہوگئی۔ انہوں

نے فاروق ستار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار سینیٹ کی 4 نشستیں فروخت کر چکے ہیں، انہوں نے ایک ووٹ کی قیمت ساڑھے تین کروڑ لگائی ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ پوری کہانی کامران ٹیسوری پر نہیں ہے بلکہ یہ سیاسی جوڑ توڑ اور نشستیں بیچنے کا عمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے پارٹی کا آئین رابطہ کمیٹی اور قوم سے پوچھے بغیر تبدیل کیا اور اس میں ساری پاور اپنے ہاتھ میں کر لی۔ فیصل واوڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ ٹارگٹ کلر تھے اور بھتہ خور تھے، اس وقت بھی میں نے ان کے خلاف آواز اٹھائی، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ٹکڑے ٹکڑے ہوتے ہوتے یہ ہمارے لیے کھلونے بن گئے ہیں، فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی سے کہا ہے کہ ہم ایم کیو ایم کے مزید ٹکڑے کریں گے تاکہ اس کھلونے سے ہم کھیل سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان اس بات سے آگاہ ہیں کہ فاروق ستار نے پیپلز پارٹی کو سینٹ کی نشستیں کوڑیوں کے دام دیں، انہوں نے کہا کہ ان کے چھ ایم پی ایز تو ایسی قیمت لے رہے ہیں کہ انہیں کوئی بھی چلتا ہوا آدمی خرید سکتا ہے۔  تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ عامر خان ایم کیو ایم پاکستان کو لیڈ کریں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…