اسرائیلی فوج کا36سال بعد اہم اسلامی ملک میں بڑے پیمانے پر فضائی حملہ

11  فروری‬‮  2018

تل ابیب،دمشق(این این آئی)سرائیلی وزیر اعظم بنجن نیتن یاہونے کہاہے کہ ایران کو کسی عرب ملک میں فوجی اڈے قائم نہیں کرنے دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی فوج نے شام میں موجود ایرانی پوزیشنز پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ۔اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں میں کم ازکم ایک درجن ایرانی اور شامی اہداف کو تباہ کر دیا گیا ۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل شام سے ایک ایرانی

ڈرون متنازع علاقے گولان ہائٹس کی اسرائیلی حدود میں داخل ہو گیا تھا جسے اسرائیل نے مار گرایا اور اس کے رد عمل میں ہی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے۔واضح رہے کہ 1982کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل نے شام میں بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا،اسرائیل کی فوج نے ایرانی ڈرون کی اپنی حدود میں موجودگی کو علاقائی حدود کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ شام اور ایران آگ سے کھیل رہے ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق حملہ کرنے والے 8 میں سے ایک ایف 16 طیارے کو واپسی پر شامی افواج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ۔یہ لڑا کاطیارہ اسرائیل کی حدود کے اندر گر کر تباہ ہو گیا۔ تاہم طیارے کے دونوں پاٹلٹ پیراشوٹ کے ذریعے باہر نکلنے میں کامیاب رہے اور ان دونوں زخمی پائلٹوں کو علاج کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا۔دریں اثنا شام میں ایران، روس اور لبنانی حزب اللہ پر مشتمل مشترکہ آپریشن کنٹرول روم اسرائیل کی فضائی حدود میں ڈرون طیارہ بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کا یہ دعویٰ کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے محض جھوٹ اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں اسد

رجیم کے دفاع کے لیے سرگرم ایران، روس اور لبنانی حزب اللہ پر مشتمل مشترکہ آپریشن کنٹرول روم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ان کی جانب سے اسرائیل کی فضائی حدود میں کوئی ڈرون طیارہ نہیں بھیجا گیا۔ بیان میں وادی گولان میں ایرانی ڈرون طیارے کومار گرانے کے اسرائیلی دعوے کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کا یہ دعویٰ کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے محض جھوٹ اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…