بھارتی عوام کسی بھی معاملے پر حقیقت کے برعکس غلط تصورات رکھتے ہیں

8  فروری‬‮  2018

لندن(آن لائن) حقیقت سے لاعلم ممالک کی فہرست میں بھارت دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہوگیا۔اپنے ملک میں زندگی کے مختلف پہلوؤں، سماجی و معاشی مسائل سے وہاں کی عوام کتنی واقف ہے ،اس حوالے سے ہونے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے عوام کسی بھی معاملے پر حقیقت کے برعکس غلط تصورات رکھتے ہیں۔

آئی پوس موری کے تحت ہونے والے ایک آن لائن سروے میں 38 ممالک کے قریباً 30 ہزار لوگوں سے ان کے ممالک سے متعلق چند سوالات کیے گئے جس میں صحت،تعلیم ،امن و امان اور دہشتگردی سمیت دیگر موضوعات شامل تھے۔ آن لائن پینل سسٹم کے 2017 کے سروے میں اصل زمینی حقائق کے برعکس جواب دینے والے ممالک کی درجہ بندی کی گئی جس میں جنوبی افریقا کو دنیا کا سب سے لاعلم ملک قرار دیا گیا جب کہ برازیل دوسرے،فلپائن تیسرے،پیرو چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر ہے۔سروے کے مطابق بھارتیوں نے رائے دی کہ 13 سال سے زائد عمر کے 64 فیصد لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں جب کہ حقیقت میں یہ تعداد صرف 8 فیصد ہے۔صحت سے متعلق سوال پر بھارتیوں کا خیال ہے کہ ہر دوسرا شخص ذیابیطس میں مبتلا ہے تاہم اصل میں صرف 9 فیصد افراد شوگر کے مرض کا شکار ہیں۔اسی طرح 44 فیصد بھارتیوں کا کہنا ہے کہ کچھ ویکسینز صحت مند بچوں کو آٹیز (خود محوری)میں مبتلا کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…