مسئلہ کشمیر کا پائیدارحل جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے ضروری ہے، شہباز شریف

5  فروری‬‮  2018

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے قومی اور انسانی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار دراصل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی رویوں میں خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ پیر کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج کا دن کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کا حقیقی موقع فراہم کرتاہے ۔

پوری قوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار دراصل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی رویوں میں خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے قومی اور انسانی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، کشمیر ڈے کے موقع پر پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…