پاکستانی فلموں میں بھی وہ سب کچھ ہے جو بالی ووڈ میں لوگ دیکھتے ہیں، صبا قمر

25  جنوری‬‮  2018

لاہور(سی پی پی) ماڈل و اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں میں بھی وہ سب کچھ ہے جو بالی ووڈ میں لوگ دیکھتے ہیں، ہمیں اپنی فلموں کو ترجیح دینا ہوگی،اپنے فینز کی مشکور ہوں کہ مجھے ڈراموں کی طرح فلم میں بھی پسند کیا۔جمعرات کو نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو انہوں نے کہاکہ بھارتی فلم ہندی میڈیم میں کام کرکے احساس ہوا تھا کہ پروفیشنل ازم کیا ہوتا ہے، جس کا صلہ فلم فیئر ایوارڈ میں سری دیوی و دیگر فنکاروں کے مدمقابل نامزدگی کی صورت میں ملا ۔

آئٹم سونگ کی تعریف سمجھ نہیں آتی ۔اگر مطلب بھرتی کے گانے سے ہے تو ایسا بالکل نہیں،سین کے مطابق ڈانس نمبر ہوتے ہیں۔صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر آرٹ فلمیں پسند کرتی ہوں اور آرٹ فلموں میں عرفان خان کے ساتھ کام کرکے مسرت ہوگی ۔ ان کے ساتھ پہلی ہندی فلم مکمل کراکے جو تجربہ ہوا اور ان کی پرفارمنس دیکھ کر احسا س ہوا عرفان خان ایک بڑے اداکار ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملکی فلم انڈسٹری کو استحکام دینا وقت کا تقاضا ہے ، ہمیں اپنی فلموں کو ترجیح دینا ہوگی۔جن بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکار کام کررہے ہیں ان کو بھی ترجیح دیں ۔جس سے ملکی سینما انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا۔ ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے فینز کی مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے ٹی وی ڈراموں کی طرح فلم میں بھی پسند کیا۔ میری اپیل ہے کہ وہ پاکستانی فلموں کو پروموٹ کرنے کے لئے سینما گھروں میں جاکر فلمیں دیکھیں ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…