معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی کرنے والا یہ شخص میرا بیٹا نہیں ہو سکتا، قاتل عمران کی والدہ نے اعلان لاتعلقی کر دیا

24  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)معصوم بچیوں کا قاتل یہ شخص میرا بیٹا نہیں ہو سکتا، زینب کے والداور اہل محلہ نے قاتل کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق زینب کے قاتل عمران کی والدہ کا سارے معاملے پر بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے قاتل عمران کو بیٹا تسلیم کرنے سے انکار کرتےہوئے کہا ہے کہ معصوم بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والا ان کا بیٹا نہیں ہو سکتا۔ خیال رہے کہ قاتل عمران کی والدہ نے اس کی گرفتاری میں بھی پولیس کو مدد فراہم کی تھی۔

محلہ داروں کا کہنا ہے کہ قاتل عمران اکثر بچوں کو چیزیں دکھا کر لبھانے کی کوشش کرتا تھا جبکہ اس کی چھوٹی موٹی وارداتوں سے متعلق ہمیں پہلے سے ہی علم تھا۔ دوسری جانب زینب کے والد اور اہل محلہ نے زینب کے قاتل عمران کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ زینب کے قتل پر پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان بھر کے شہریوں نے بھی زینب کے اہل خانہ اور محلہ داروں کی طرح قاتل کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…