لیہ میں ترقیاتی منصونوں کی تکمیل، پنجاب کی ترقی کا اہم سنگ میل،شہبازشریف افتتاح کیلئے لیہ پہنچ گئے

23  جنوری‬‮  2018

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی ترقی میں اہم پیش رفت، لیہ میں تما م ترقیاتی منصوبے مکمل ، ان منصوبوں کا افتتاح آج وزیر اعلیٰ شہباز شریف کریں گے۔شعبہ تعلیم ، شعبہ صحت سمیت دیگر شعبہ جات میں نمایاں تبدیلیاں رونماں ہوئی ہیں۔ لیہ کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف لیہ پہنچ گئے ہیں۔ لیہ میں ہونے والے تعمیراتی منصوبوں میں ہسپتال، تعلیمی ادارے، سڑکیں شامل ہیں۔

بہتر مواصلات کے لئے 350 کلو میٹر طویل سڑکوں کی توسیع و مرمت کے ساتھ ساتھ نئی سڑکوں کی تعمیر بھی مکمل لر لی گئی۔ اٹھارہ ہزاری تا فتح پور نئی سڑک تعمیر کی گئی جبکہ گڑھ مہاراجہ تاجھنگ روڈ، اور گڑھ مہاراجہ تا امیر کلاسراہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی گئی۔ لیہ شہر میں چار بائی پاس سڑکوں کی تعمیر بھی ان ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے۔ لیہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ازسر نو تعمیر بھی مکمل۔ ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین کی تنصیب کی گئی جبکہ بچو ں کے لئے علاج و نگہداشت کے لئے خصوصی چلڈرن راوڈ اور آئی سی یو بلاک قائم کیا گیا ہے۔ ہسپتال میں علاج و معالج کی جدید سہولیات موجود ہیں۔ جبکہ جدید کلینکل اور پتھالوجی لیب کی سہولت بھی ہسپتال میں موجود ہے۔ پاکستان صحت کارڈ کے ذریعے لیہ میں بھی مستحق افراد کا بالکل مفت علاج کیا جا ئے گا۔اس سے پہلے یہ سہولت پنجاب کے متعدد علاقوں میں موجود ہے۔جبکہ شعبہ تعلیم میں متعدد اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں ۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا سب کیمپس لیہ میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ جبکہ خواتین کالج چوبارہ اور ڈیجیٹل بہادر لائبریری کیمپلکس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔کھلیوں کے فروغ کے لئے بھی لیہ میں متعدد اقدامت کیے گئے ہیں۔ وسوں اسٹیڈیم اور ویرا سٹیڈیم کی توسیع و تعمیر کی گئی۔

جبکہ چوک اعظم میں نیا اسپورٹس ا سٹیڈیم بنایا گیا۔ دوسری جانب جیمنیزیم اسپورٹس کمپلکس میں ہاکی اور فٹبال گراؤنڈ تعمیر کیے گئے ہیں۔دہشتگردی اور ناگہانی واقعات سے نبردآزما ہونے کے لئے 100 ملین روپے کی لاگت سے محکمہ انسداد ہشتگردی قائم کیا گیا۔ 110 روپے ملین کی لاگت سے کرور میں زرعی تربیتی ادارے کا قیام کیا گیا ہے جہاں کسانوں اور زمینداروں کو زراعت کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔200 روپے ملین کی لاگت پر مشتمل چوک اعظم میں سیوریج کا نیا جال ڈالا گیا ہے۔اب لیہ بھی پنجاب کے ترقی یافتہ اضلاع کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔ مزید ترقیاتی اقدامات بھی لیہ و دیگر اضلاع میں جلد متعارف کروائے جائیں گے۔‎

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…