ملالہ یوسف زئی نےبھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ اور مردوں کیساتھ ایسی چیز ہاتھ میں پکڑ کرتصویر بنوا لی کہ دیکھ کر پاکستانی مرد اور خواتین شرم سے پانی پانی ہو جائیں، سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا

20  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ادارکارہ ٹوئنکل کھنہ جو کہ معروف بھارتی اداکار اکشے کمار کی اہلیہ بھی ہیں سماجی اور خواتین کے مسائل اور ان کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی رہتی ہیں ۔ ان کی حال میں اپنی بنائی گئی فلم ’’پیڈ مین ‘‘کی پرموشن کے سلسلے میں آکسفورڈ یونیورسٹی آمد ہوئی ۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دنیا کی پہلی فلم ہے جس میں حیض سے متعلق حفظان صحت کے

مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ٹوئنکل کھنہ کے دورے کے دوران ملالہ یوسف زئی بھی وہاں موجود تھیں اور انہوں نے ٹوئنکل کھنہ کی حیض کے حوالے سے حفظان صحت کےمسائل کو اجاگر کرنے پر ان کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلے پر ان سے گفتگو کی بھی ہے۔ ٹوئنکل کھنہ کی مہم کی حمایت کے اظہار کیلئے ملالہ یوسف زئی نے ٹوئنکل کھنہ اور دیگر حاضرین کے ہمراہ جن میں خواتین اور مرد دونوں شامل تھے ’’سینیٹری پیڈ‘‘اٹھا کر گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ ملالہ یوسف زئی کا یہ فوٹو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین اس طرح سینیٹری پیڈ ہاتھ میں اٹھائے ملالہ یوسف زئی کے فوٹو پر شدید برہم ہیں اور اسے پرائیویسی اور مشرقی اقدار کے خلاف اقدام قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں ٹوائلٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ٹوئنکل کھنہ نے ممبئی کے ساحل پر ایک شخص کی کھلے عام رفع حاجت کرنے کے دوران کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی تھی جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ ٹوئنکل کھنہ کی حساس موضوعات پر متنازعہ طریقے سے مسائل کو اجاگر کرنے کی کوششوں کو جہاں اہمیت دی جاتی ہے وہیں سوشل میڈیا پر ان کی ان حرکات کی بدولت وہ تنقید کا بھی نشانہ بنتی نظر آتی ہیں جبکہ حالیہ تصویر میں ان کی فلم کی پرموشن کیلئے غیر مناسب طریقہ کار اپنانے پر ملالہ یوسف زئی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا ہے۔

 

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…