خرچے سے بچنے کیلئے برطانوی شہری کا ائیرپورٹ پر عجیب اقدام

19  جنوری‬‮  2018

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی مسافر نے ائیر پورٹ پر زائد سامان کے پیسے بچانے کیلئے انوکھا طریقہ اپنا لیا ، ریان نے دس جوڑے ٹرائوزر ، دس شرٹس اور موزے پہن لیے تاکہ سامان کے کرایے سے بچا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہری ریان نے ائیرپورٹ پر اپنے تجربے کے بارے میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شیئر کیا جس کے بعد ان کی کافی پذیرائی ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ برٹش ائیرویز نے

برطانوی شہری کو بورڈنگ پاس دینے سے انکار کر دیا ، ریان نے بتایا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ کا میرے ساتھ رویہ ناگوار تھا۔ انھوں نے پولیس کو بلا لیا جو مجھے گرفتار کر کے پولیس سٹیشن لے گئی لیکن میں نے پولیس کو مطمئن کیا کہ ایسا میں نے زائد سامان کے خرچے سے بچنے کیلئے کیا ہے۔ پولیس نے ریان کو ائیرپورٹ پر

دوسری فلائٹ سے جانے کی اجازت دی تو دوسری فلائٹ ایزی جیٹ نے بھی برطانوی شہری کو بورڈنگ پاس دینے سے انکار کر دیا لیکن کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔ برطانوی شہری کو آخری کار دو دن بعد ورجینیا کے فلائٹ سے وطن واپس آنا پڑا ، ان کو آئس لینڈ میں دو دن ائیرپورٹ پر ہی گزارنے پڑے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…