چینی شہریوں کے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ہونے کا معاملہ،حکومت پاکستان نے اہم اعلان کردیا

18  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن ) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی نوجوان شدت پسند تنظیموں میں بھرتی ہورہے ہیں ،پاکستان نے اس بات پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔دفترخارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو چھپانے کے لئے اشتعال انگیزی پھیلا رہا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر گزشتہ دنوں سے صورتحال

خراب ہوتی جارہی ہے، سال 2018ء کے 2ہفتوں کے دوران اب تک بھارت کی جانب سے 100 سے زائد مرتبہ فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، بھارت کے یہ عزائم خطے میں امن کیلئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرنے پر پاکستان نے امریکی قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستانی جوانوں کی شہادت پرچند روز قبل بھی طلب کیا گیا تھا جب کہ ورکنگ باؤنڈری کے سانحے پر بھی طلب کیا گیا۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورے کے دوران بھی بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا گیاتھا ،افغانستان کے 43 فیصد حصے پر شدت پسند داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کا قبضہ ہے جبکہ تحریک طالبان اور جماعت احرار افغان سرزمین سے پاکستان کو نشانہ بنارہے ہیں اور دوسری جانب افغانستان میں پاکستانی پروفیشنلز کو اغواء اورانہیں جاسوسی پر مجبور کیا جارہا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستانیوں کے اغواء اور پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھارہے ہیں،اب شدت پسند تنظیم داعش میں بھارتی شہری بھی بھرتی ہورہے ہیں جو تشویش ناک

ہے، کالعدم تنظیم کی بھارت میں پیش قدمی اس بات کی عکاس ہے کہ دہشت گردی کی جڑیں نہیں ہوتیں،پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے اور امریکی انتظامیہ و اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کا مقصد بھی مشترکہ اہداف کی تلاش ہے، ملاقاتوں میں تسلسل کا مطلب ہے کہ ابھی تک ہدف حاصل نہیں کرسکے۔ چینی شہریوں کے اے ٹی ایم اسکیم میں ملوث ہونے پر ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کے اے ٹی ایم فراڈ کے معاملے

کی تحقیقات جاری ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ چند ناخوشگوار واقعات کی بنیاد پر دیگر چینی شہریوں پر پابندی لگا دی جائے۔ترجمان دفترخارجہ نے ابتدائی کلمات میں بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف کی دعوت پر ترکمانستان کے وزیر خارجہ کی صدارت میں ترکمانستان کے وفد نے کامیاب دورہ کیا ، دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے پاکستان کے باہمی تعلقات کے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے ، انہوں نے بتایا

کہ اسی ہفتے سعودی عرب کے تجارتی وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے معاہدوں پر دستخط کیے، وفد نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کی۔گزشتہ روز سعودی عرب کے کامرس کے وزیر ڈاکٹر مجید عبداللہ القاسبی کی قیادت میں 35رکنی وفد پاکستان کے دورہ پر ہے جس پاک ،سعودیہ ۱۱ویں مسنٹریل کمیشن میں شرکت کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…