پارلیمنٹ کا حصہ بھی ہو اور اس پر لعنت بھی بھیجتے ہو،عمران اور شیخ رشید کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔۔لعنت تو چھوٹا لفظ ہے اگر اعتراض ہے توپھر۔۔کپتان کاایک بار پھر ایسا بیان کہ بریکنگ نیوز چل گئیں

18  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز مال روڈ احتجاج کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنی خطابات میں پارلیمنٹ کیلئے لعنت کا لفظ استعمال کرتے ہوئے انتہائی سخت لب و لہجہ اختیار کیا۔ جس پر سیاسی حلقوں خصوصاََ پارلیمنٹ میں موجود حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتوں

نے بھی اس کی مذمت کی۔ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف ایک مذمتی قرارداد بھی پیش کئی گئی اور اسےمنظور کر لیا گیا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ پاکستان کے عوام کا نمائندہ ادارہ ہے جس کا تقدس ہر کسی پر لازم ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شیخ رشید دونوں اس ایوان کا حصہ ہیں جنہوں نے اس ادارے کے تقدس کو مجروح کرتے ہوئے اس کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کئے جس کی مذمت کی جاتی ہے۔ قومی اسمبلی کی قرارداد سے قبل چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے اوپر سیاسی حلقوں کی جانب سے ہونے والی تنقید کے جواب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز پارلیمنٹ کیلئے استعمال کئے گئے الفاظ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کےلیے ’لعنت‘ لفظ تو بہت چھوٹا ہے اگر کسی کو میرے اس لفظ پر اعتراض ہے تو عوام سے پوچھ لے۔ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ لوگ میرے ساتھ ہوں گے۔انہوں نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا دل تھام کر بیٹھیں آج دوپہر پریس کانفرنس میں تہلکہ خیز انکشافات کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…